Results 1 to 8 of 8

Thread: ...........پلیز تھوڑی توجہ سے پڑھیے گا شکریہ.................

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Rep Power
    21474910

    Default ...........پلیز تھوڑی توجہ سے پڑھیے گا شکریہ.................



    ...........پلیز تھوڑی توجہ سے پڑھیے گا شکریہ.................

    دنیا میں سب سے زیادہ دو ناموں کی گونج ہے - ایک اسم الله جل جلالھ اور دوسرا نام محمد صلی اللہ علیہ وسلم............. کائنات میں ہر وقت الله کی کبریائی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت ، رسالت ، رفعت و بلندی کی صدا بلند ہوتی رہتی ہے -
    ٢٤ گھنٹوں کا کوئی لمحہ ایسا نہیں ہوتا جس میں مشرق و مغرب ، شمال و جنوب میں کہیں نہ کہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کا ترانہ نہ گونج رہا ہو - آئیے دنیا کی سیر کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ انڈونیشیا ، دنیا کی انتہائی مشرق میں واقع ہے - دنیا کی پہلی طلوع سحر انڈونیشیا کے علاقہ سیلرز کے مشرق میں واقع جزائر میں ہوتی ہے -
    طلوع سحر ہوتے ہی الله اکبر کی صدائیں بلند ہونا شروع ہو جاتی ہیں - بیک وقت ہزاروں موءذنین کی زبانیں الله اکبر اور محمد رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کا اعلان کرنے لگ جاتی ہیں - مشرق جزائر سے یہ سلسلہ مغربی جزائر کی طرف بڑھتا ہے اور سورج کے ساتھ ٹھیک ڈیڑھ گھنٹے بعد انڈونیشیا کے دارلحکومت جکارتہ میں پھر اذانوں کی آوازیں گونجنی لگتی ہیں ، جکارتہ کے بعد یہ سلسلہ سماٹرا ( انڈونیشیا کا جزیرہ ) میں شروع ہو جاتا ہے اور سماٹرا کے مغربی قصبوں اور دیہاتوں میں اس کی گونج کے بعد ملائیشیا کے در و دیواروں میں اس مقدس آواز کی صدا بلند ہونے لگتی ہے -
    ایک گھنٹہ بعد سورج کی کرنیں ڈھاکہ پہنچنے لگتی ہیں - بنگلہ دیش میں ابھی اذانیں ختم نہیں ہوتیں کہ کلکتہ سے سری لنکا فجر کی اذانیں شروع ہو جاتی ہیں ، دوسری طرف یہ سلسلہ کلکتہ سے ممبئی کی طرف بڑھتا ہے اور پورے ہندوستان کی فضا اسم الله اوراسم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اعلان سے گونج اٹھتی ہے ، سری نگر اور سیالکوٹ میں فجر کی اذان کا وقت ایک ہی ہے ، سیالکوٹ سے کوئٹہ ،کراچی اور گوادر تک چالیس منٹ کا فرق ہے ، ان سائت میں فجر کی اذان پاکستان میں بلند ہوتی رہتی ہے
    پاکستان میں یہ سلسلہ ختم ہونے سے پہلے افغانستان اور مسقط میں یہ بانگ شروع ہو چکی ہوتی ہے ، مسقط کے بعد بغداد تک ایک گھنٹے کا فرق پڑ جاتا ہے - اس عرصے میں صدائے توحید و رسالت سعودی عرب ، یمن ، متحدہ عرب امارات ، کویت اور عراق میں بلند ہوتی رہتے ہے - بغداد سے اسکندریہ تک پھر ایک گھنٹے کا فرق ہے ، اس وقت شام ، مصر ، صومالیہ اور سوڈان میں اذانیں بلند ہوتی رہتی ہیں - اسکندریہ اور استنبول ایک ہی طول و عرض پر واقع ہیں - مشرقی ترکی سے مغربی ترکی تک ڈیڑھ گھنٹے کا فرق ہے اس دوران ترکی میں اذانوں کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے اسکندریہ سے طرابلس تک ایک گھنٹے کا فرق ہے - اس عرصے میں شمالی امریکا ، لیبیا اور تیونس میں اس آواز کی گونج کی ابتدا ہوتی ہے -

    فجر کی اذان جس کا آغاز انڈونیشیا کے مشرقی جزائر سے ہوتا ہے ساڑھے نو گھنٹے کا سفر طے کر کے بحر اوقیانوس کے مشرقی کنارے تک پہنچتی ہے - فجر کی اذان بحر اوقیانوس تک پہنچنے سے پہلے مشرقی انڈونیشیا میں ظہر کی اذان کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے اور پھر ڈھاکہ میں ظہر کی اذانیں شروع ہونے تک مشرقی انڈونیشیا میں عصر کی اذانیں بلند ہونے لگتی ہیں ، یہ سلسلہ ڈیڑھ گھنٹے تک بمشکل جکارتہ تک پہنچتا ہے کہ مشرقی جزائر میں مغرب کی اذان کا وقت ہوجاتا ہے - مغرب کی اذانیں ابھی سیلرز سے سماٹرا تک ہی پہنچتی ہیں کہ انڈونیشیا کی موءذنین عشا کی اذان دے کر الله جل جلالھ کی کبریائی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت ، رسالت ، کا اعلان کر رہے ہوتے ہیں - غرض چوبیس گھنٹے ٢٤ کے چودہ سو چالیس ١٤٤٠ منٹ میں زمین کے کسی نہ کسی کونے میں پانچ میں سے کسی ایک وقت اذان ضرور سنائے دیتی ہے اور یہ دونوں نام گونج رہے ہوتے ہیں - جب تک زمین پر الله تعالیٰ کا نام پکارا جاتا رہے گا ، اسم محمد صلی اللہ علیہ وسلم بھی پوری آب و تاب کے ساتھ کانوں میں رس گھولتا رہیگا - انشاء الله

  2. #2
    Join Date
    Jul 2010
    Location
    Karachi....
    Posts
    31,280
    Mentioned
    41 Post(s)
    Tagged
    6917 Thread(s)
    Rep Power
    21474882

    Default Re: ...........پلیز تھوڑی توجہ سے پڑھیے گا شکریہ.................

    InshAllah
    wow MashAllah zabardastt sharing

  3. #3
    Join Date
    Feb 2011
    Location
    Is Duniya me
    Posts
    1,576
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    1284 Thread(s)
    Rep Power
    21474851

    Default Re: ...........پلیز تھوڑی توجہ سے پڑھیے گا شکریہ.................

    Subhan Allah Taala

  4. #4
    Join Date
    Jan 2012
    Location
    Kallar Syedan
    Age
    36
    Posts
    1,928
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Rep Power
    0

    Default Re: ...........پلیز تھوڑی توجہ سے پڑھیے گا شکریہ.................

    Subhan Allah Taala

  5. #5
    Join Date
    Sep 2010
    Location
    Mystic falls
    Age
    36
    Posts
    52,044
    Mentioned
    326 Post(s)
    Tagged
    10829 Thread(s)
    Rep Power
    21474903

    Default Re: ...........پلیز تھوڑی توجہ سے پڑھیے گا شکریہ.................

    Subhan ALLAH

  6. #6
    Join Date
    May 2012
    Location
    Karachi
    Age
    40
    Posts
    607
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Rep Power
    13

    Default Re: ...........پلیز تھوڑی توجہ سے پڑھیے گا شکریہ.................

    Great
    Jazaka Allah Khair

  7. #7
    Join Date
    May 2010
    Location
    Karachi
    Age
    29
    Posts
    25,472
    Mentioned
    11 Post(s)
    Tagged
    6815 Thread(s)
    Rep Power
    21474876

    Default Re: ...........پلیز تھوڑی توجہ سے پڑھیے گا شکریہ.................

    JAZAK ALLAH Khair..
    Last edited by Arslan; 13-05-2012 at 12:44 AM.

  8. #8
    Join Date
    Sep 2011
    Location
    Jadoo Nagri
    Posts
    19,712
    Mentioned
    198 Post(s)
    Tagged
    8340 Thread(s)
    Rep Power
    21474869

    Default Re: ...........پلیز تھوڑی توجہ سے پڑھیے گا شکریہ.................

    Subhan Allah
    Jazak Allah Khair

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •