المیہ
اس کی لاش
بےگور و کفن پڑی ھے
مگر سب چپ ھیں
وہ بچے بھی
جو اس پگلی
کو تنگ کرکے خوش ہوتے تھے
وہ عورتیں بھی
جو ایک روٹی کے بدلے
کئی کام نکلوا لیتی تھیں
اور وہ مرد بھی
جو اس کے ساتھ
دن بھی رات کی طرح
بسر کر نے میں
کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے
سبھی چپ ھیں
کیونکہ ان میں سے کوئی نہیں جانتا
کہ اس پگلی کا
مسلک کیا تھا