حضرت اسماء رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ جب حضور نبی اکرم کے پاس گرم کھانا لایا جاتا تو آپ اس کو اس وقت تک ڈھانپ کر رکھتے جب تک اس کا جوش ختم نہ ہو جاتا اور فرمایا۔
میں نے حضور سے سنا کہ" سرد کھانے میں عظیم برکت ہے" ۔
(دارمی' مدارج النبوت)
حضور اکرم کھانے کے بعد پانی نوش نہ فرماتے' کیونکہ مضر ہضم ہے' جب تک کھانا ہضم کے قریب نہ ہو پانی نہیں پینا چاہیے۔
(مدارج النبوت)