چٹ پٹا پراٹھا رول
اجزاء :ـ
چکن چار سو گرام
پپیتا ایک چائے کا چمچ
دہی ایک کپ
ہری مرچ چار عدد
زیرہ ایک چائے کا چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
لہسن چار جوئے
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
مکھن حسبِ ضرورت
لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
چاٹ مصالحہ ایک چائے کا چمچ
چلی گارلک سوس آدھا
پودینہ حسبِ ضرورت
پیاز حسبِ ضرورت
پراٹھا چار عدد
ترکیب :ـ
بلینڈر میں دہی، ہری مرچ، بھنا زیرہ، نمک، لہسن اور ہلدی ڈال کر پیس لیں۔اب چکن پر پپیتا اور پسا مصالحہ لگائیں پھر فرائی پین میں مکھن گرم کرکے اس میں چکن ڈالیں اور ڈھک کر پکنے دیں۔
پھر پراٹھے پر چلی گارلک سوس اور تیار چکن ڈال کر اوپر پودینہ اور پیاز ڈال کر رول کرلیں۔
چٹ پٹا پراٹھا رول تیار ہے۔