توا قیمہ
اجزاء :ۤـ
مٹن کا قیمہ آدھا کلو

لال مرچ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی
نمک حسبِ ذائقہ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
ٹماٹر دو عدد (باریک کٹے ہوئے
پیاز ایک عدد
لہسن ادرک کا پیسٹ دو چائے کے چمچ
گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
ہری مرچ چار سے چھ عدد
ہرا دھنیا حسبِ ضرورت
انڈے دو عدد
تیل تین کھانےکے چمچ
انڈا ایک عدد (اُبلا ہوا

ترکیب :ـ




بڑے توے پر تیل ڈال کر لہسن، ادرک کے پیسٹ کو ہلکا سا فرائی کرلیں۔اس میں قیمہ، پیاز، تمام خشک مصالحے اور ٹماٹر ڈال کر خوب اچھی طرح بھون لیں۔
پانی خشک ہو جائے تو اس میں انڈے ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے مزید تھوڑی دیر پکائیں۔
آخر میں ہری مرچیں، اُبلا ہوا انڈہ اور ہرا دھنیا کاٹ کر چھڑک دیں۔



b29123f4 fdf1 4534 ad03 ad6de5af3f43 Tawa20Keema&ampw250&amph250 - Recipe of the day 18th May 2012