Results 1 to 4 of 4

Thread: Sufiya e Karam

Threaded View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Rep Power
    21474910

    Default Sufiya e Karam


    صوفیائے کرام
    صوفیائے کرام Ù†Û’ مساوات Ú©Ùˆ اپنایا' وہ جانتے تھے کہ جن لوگوں پر اثر ڈالنا ہے ہمیں ویسا بننا Ù¾Ú‘Û’ گا' اس Ø+د تک کہ وہ سمجھیں یہ شخص ہم میں سے ہے' صوفیائے کرام سینکڑوں میل دور وسط ایشیا سے ہندوستان میں آتے تھے' یہاں پہنچ کر سچے دل سے اسے اپنا وطن سمجھتے' پورے طور پر ہمیں اپنا لیتے' ہماری بولی سیکھتے' ہمارا پہناوا پہنتے' ہمارا رہن سہن اپناتے' ہماری رسومات Ùˆ رواج Ú©Ùˆ اپناتے پھر وہ ہم سے بات کرتے، وہ اس بھید سے واقف تھے کہ جب تک ہم جیسے نہیں بنیں Ú¯Û’ØŒ ان Ú©ÛŒ بات ہم تک نہیں پہنچے گی، جب مکمل بور پر ہم میں رچ بس جاتے تو وہ ہماری زبان میں ہماری عوامی کہانیاں لکھتے، ان تصانیف میں وہ ہمارے لئے پیغامات رکھ دیتے تھے، ان Ú©ÛŒ تصانیف اتنی اپنائیت لئے ہوتیں کہ عوام انہیں Ø+فظ کر لیتے پھر تقریبات میں Ù…Ø+فلوں میں لوگ انہیں والہانہ پڑھتے اور سننے والے سر دھنتے۔
    صوفیائے کرام Ù†Û’ کبھی اسام Ú©ÛŒ تبلیغ نہیں Ú©ÛŒ تھی، انہوں Ù†Û’ کبھی بØ+Ø« Ùˆ مباØ+Ø«Û’ نہیں کیے تھے، انہوں Ù†Û’ کبھی تقریریں نہیں Ú©ÛŒ تھیں، وہ اسلام کا ڈنکا نہیں بجاتے تھے،صرف اسلام Ú©Û’ لیے جیتے تھے، ان Ú©Û’ پاس وہ ہتھیار تھے، اخلاق اور Ø+سن کردار، ان دونوں ہتھیاروں میں مساوات Ú©ÛŒ دھار تھی، جو لوہے Ú©ÛŒ دھار سے زیادہ کاٹ کرتی ہے۔
    داتا صاØ+ب Ù†Û’ کبھی کسی سائل سے یہ نہیں پوچھا کہ میاں تو ہندو ہے یا مسلمان'وہ صرف دینا جانتے تھے اور وہ واØ+د قادر مطلق، جو دینے پر قادر ہے، اپنے چاکر Ú©ÛŒ لاج رکھتا تھا، نتیجہ یہ ہوا کہ چند سالوں میں آدھا لاہور مسلمان ہو گیا، متعصب لوگ کہتے ہیں کہ اسلام تلوار Ú©Û’ زور پر پھیلا ہے، وہ سچ کہتے ہیں لیکن یہ تلوار فولاد Ú©ÛŒ نہیں، اسلامی کردار Ú©ÛŒ تھی،
    (ممتاز مفتی' تلاش)
    Last edited by Hidden words; 05-08-2012 at 12:27 AM.





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •