اپنے مسلمان بهائی یا بہن کے بارے کچه بهی کہنے کرنے سے پہلے الله کریم کے اس فرمان کو ضرور یاد رکه لینا چاہیے
إِنَّ الَّذِينَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ الْحَرِيقِ ﴿١٠﴾
سورة البروج
جن لوگوں نے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو تکلیفیں دیں اور توبہ نہ کی ان کو دوزخ کا (اور) عذاب بھی ہوگا اور جلنے کا عذاب بھی ہوگا.
الله ہمیں ان لوگوں میں شامل مت کیجیو جو مومنوں کو تکلیفیں پہنچانے والے ہوں اور ہم اس سے بهی تیری پناه طلب کرتے ہیں کہ ہم کسی مومن کی آزمائش کریں یا کسی بهی مومن کے لیے آزمائش کا سبب بنیں.اے الله ہم آپ کی پناه طلب کرتے ہیں جہنم کے جلا دینے والے عذاب سے اللهم اجرنا من النار.
آمین یا رب العالمین.