Results 1 to 5 of 5

Thread: Husan

Threaded View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Rep Power
    21474910

    Default Husan


    Ø+سن

    جیسے یہ نظریہ کہ میک اپ خوبصورتی Ú©Ùˆ نکھار سکتا ہے،ہمارے طرزِ زندگی Ú©Ùˆ ہمیشہ کیلئے بدلنے Ú©ÛŒ صلاØ+یت رکھتا ہے۔اب ہر Ù„Ú‘Ú©ÛŒ Ú©Ùˆ ایک گھنٹہ اور چاہیے ہو گا کسی اہم تقریب کیلئے تیار ہونے میں (ایک گھنٹہ۔۔۔۔۔میں جانتا ہوں کہ میں Ù†Û’ بہت Ú©Ù… کہا ہے)۔لیکن زندگی Ú©Û’ ہر دن سے نکالا ہوا یہ ایک گھنٹہ Ø+سنِ Ø+قیقی میں رتی بھر بھی اضافہ نہیں کر سکتا۔یہ تو بس اس Ø+سن Ú©Ùˆ ڈھانپ سکتا ہے،چھپا سکتا ہے۔۔۔۔۔۔اسے جسے خالق Ù†Û’ نمائیش کیلئے پیدا کیا ہے۔اب اگر کوئی کہتا ہے کہ بغیر میک اپ Ú©Û’ چہرہ خوبصورت نہیں ہو سکتا تو اسے اپنے تصورِ Ø+سن پر نظرِ ثانی کرنا ہو گی۔اگر ہم Ø+قیقت Ú©ÛŒ بجائے کسی سراب میں زیادہ کشش Ù…Ø+سوس کرنے Ù„Ú¯Û’ ہیں تو ہمیں صØ+تِ معیار کا تجزیہ کرنا چاہیے۔

    کون کہتا ہے کہ سچ کڑوال، کریہہ اور نہ سمجھ میں آنے والا ہوتا ہے۔یہ تو بس تہذیب Ú©Û’ بھیانک اندھیروں میں بہت دیر رہنے کا نتیجہ ہے کہ ہم روشنی پر اپنی آنکھیں کھول نہیں پاتے۔یہاں ہم گویا جمالیات کا پہلا سبق ہی فراموش کرتے جا رہے ہیں۔خوبصورتی Ú©Ùˆ مقید نہیں کیا جا سکتا کسی بھی Ø´Ú©Ù„ØŒ کسی بھی رنگ،کسی بھی جسم میں۔۔۔۔۔۔Ø+سن ایک منہ زور دریا ہے جو سنگلاخ پہاڑوں اور بے Ø´Ú©Ù„ پتھروں Ú©Û’ بیچ سے نکلتا ہے۔Ø+سن تو ہزارون تضادات Ú©Û’ ٹکراؤ سے پیدا ہوتا ہے۔پانی کا ایک قطرہ ہر سمندر Ú©ÛŒ اکائی ہے مگر کسی قطرے میں یہ طاقت نہیں ہے کہ وہ سمندروں Ú©Ùˆ کنٹرول کر سکے (خواہ وہ قطرہ کیسا ہی مکمل کیوں نہ ہو۔۔۔۔اور قطرہ تو ہر ایک مکمل ہوا کرتا ہے۔بہترین صورت میں ڈھلا)۔یہ تو ارب ہا قطروں کا ایک کارواں ہے جس Ù†Û’ سمندر کا بھیس بدل رکھا ہے۔

    سو Ø+سن زندگی Ú©ÛŒ Ú©Ú†Ú¾ جہات Ú©Ùˆ نظر انداز کرنے کا نام نہیں ہے۔Ø+سن Ú©Ú†Ú¾ چھپانے کا نام نہیں ہے۔۔۔۔۔Ø+سن تو ہر چیز Ú©Ùˆ اسکی اصل Ø+یثیت میں جاننے کا نام ہے۔Ø+سن تو دیکھنے والی آنکھ میں ہوتا ہوتا ہے اور دنیا میں سچائی سے خوبصورت کوئی شئے نہیں۔مگر ہر ایک اتنا خوش قسمت کہاں ہے کہ یہ نکتہ سمجھ سکے۔

    ’’انجیر ہر پرندے کی خواراک نہیں ہوتی‘‘۔۔۔۔۔۔ ۔۔ مولانا روم

    سید اسد علی Ú©ÛŒ کتاب برفاب لمØ+ÙˆÚº میں Ù…Ø+بت سے ایک اقتباس
    Last edited by Hidden words; 05-08-2012 at 12:58 AM.





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •