ہمیں ہمراہ چلنے کا ہنر آتا تو ہے لیکن
محبت میں بہت دشوار ہوتا ہے
بدن سانسوں کی حدت سے پگھلتے ہیں
مگر دل بدگمانی کے غبار آلود رستوں پر نکل جائیں
جہاں پر خواہشیں بھی ہاتھ ملتی ہوں ندامت سے
اِنہی بے سمت لمحوں میں دلوں پر یہ بھی کھِل جائے
محبت اور سمجھوتے میں کتنا فرق ہوتا ہے
وہیں ہمراہ چلنے کا ہنر دم توڑ دیتا ہے

نوشی گیلانی