اب دعا بدعا میں فرق کہاں
آہ میں ہی نہیں اثر باقی

اب میری روح میں ہم دونوں
ایک تو میں ہوں، ایک ڈر باقی

ایک بس چھت ہے اس کی یادوں کی
کوئی دیوار ہے نہ در باقی

شہر میں ان گنت مکان تو ہیں
کوئی گھر دار ہے، نہ گھر باقی