امام جعفر صادق (ع) نے فرمايا كہ :پيغمبر(ص) كے پاس كچھ اسير لائے گئے آپ(ص) نے ايك كے علاوہ سارے اسيروں كو قتل كرنے كا حكم ديديا اس شخص نے كہا : كہ ان لوگوں ميں سے صرف مجھ كو آپ نے كيوں آزاد كرديا ؟پيغمبر(ص) نے فرمايا كہ : '' مجھ كو جبرئيل نے خدا كى طرف سے خبردى كہ تيرے اندر پانچ خصلتيں ايسى پائي جاتى ہيں كہ جن كو خدا اور رسول (ص) دوست ركھتاہے 1_ اپنى بيوى اور محرم عورتوں كے بارے ميں تيرے اندر بہت زيادہ غيرت ہے 2_ سخاوت 3_ حسن اخلاق 4_ راست گوئي 5_ شجاعت '' يہ سنتے ہى وہ شخص مسلمان ہوگيا '' _

بحارالانوار ج18 ص 108_