Results 1 to 2 of 2

Thread: حکایات ِ سعدی ،۔ خدا کی یاد میں ،۔

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Rep Power
    21474910

    Default حکایات ِ سعدی ،۔ خدا کی یاد میں ،۔


    حکایات ِ سعدی ،۔ خدا کی یاد میں ،۔

    حضرت سعدیؒ بیان کرتے ہیں کہ میں ایک قافلے کے ساتھ سفر کر ریا تھا۔صحرا میں سفر کرنے والے قافلوں کی روایت کے مطابق ہمارا کارواں ساری رات سفر کرتا رہا اور جب صبح کے آثار ظاہر ہوئے تو آرام کے لئیے ایک مناسب مقام پر پڑاؤ کیا۔ سب مسافر سونے کی تیاری کرنے لگے۔ لیکن ایک شخص نے اچانک نعرہ مارا اور تیزی سے صحرا کی طرف روانہ ہو گیا۔ دن چڑگے وہ واپس آیا تو میں نے پوچھا کہ میاں! یہ تیرا کیا حال ہوا؟ مجھے تو تیری یہ حرکت بہت ہی عجیب لگی۔

    اس شخص نے جواب دیا، تم نے نہیں دیکھا کہ سپیدہِ صبح نمودار ہوتے ہی چرند پرند خدا کی حمدوثنا میں نغمہ سرا ہو گئے۔بُلبلیں باغوں میں، چکور پہاڑوں پر، مینڈک پانی میں اور چوپائے جنگل میں شور کر رہے۔پس مجھے یہ بات مروت سے بعید معلوم ہوئی کہ جانور تو خدا کی یاد میں مشغول ہوں اور میں پڑا سو رہوں۔

    ؎ پنچھیوں کی صدا کی صدا نے صبح کے وقت کردیا مجھ کو بر خود و مدہوش
    شرمسار اس خیال سے میں ہوا مر غ تسبیح خواں ہیں، میں خاموش

    وضاحت:
    اس حکایت میں سعدی علیہ الرحمہ نے ابنائے آدم کو اُن نے اصل مقصدِ حیات کی طرف توجہ دلائی ہے اور وہ بلاشبہ یہ ہے کہ وہ خلوصِ دل سے اپنے رب کی عبادت کریں۔پنچھیوں اور دوسرے جانداروں کے تسبیح خواں ہونے کو ذکر کر کے اپنی دلیل کو مضبوط بنایا اور اس شخص کی بے قراری کا نقشہ کھینچ کر یہ سمجھانے کی کوشش کی کہ ہر ذہ شعور کو اپنے خالق کی یاد میں اسی طرح سرگرم اور بے قرار ہونا چاہیئے

  2. #2
    asif971's Avatar
    asif971 is offline ~Δωαяα Ƥαɢαℓ Ɖɛɛωαиα~
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Gali k moR pe
    Posts
    2,606
    Mentioned
    3 Post(s)
    Tagged
    529 Thread(s)
    Rep Power
    214766

    Default Re: حکایات ِ سعدی ،۔ خدا کی یاد میں ،۔

    Jazak Allahu Khaira

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •