Results 1 to 3 of 3

Thread: یقین کی دولت

Hybrid View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Rep Power
    21474910

    Default یقین کی دولت


    یقین کی دولت

    دو بھوکے افراد رابعہ بصری کے یہاں بغرض ملاقات حاضر ہوئے اور باہمی گفتگو کرنے لگے کہ اگر رابعہ اس وقت کھانا پیش کر دیں تو بہت اچھا ہو -

    کیونکہ ان کے یہاں رزق حلال میسر آجائیگا -

    آپ کے یہاں اس وقت صرف دو روٹیاں تھیں وہی ان کے سامنے رکھ دیں -

    دریں اثنا کسی سائل نے سوال کیا تو آپ نے دونوں روٹیاں اٹھا کر اس کو دے دیں -

    یہ دیکھ کر مہمان حیرت زدہ رہ گئے -

    لیکن کچھ وقفہ کے بعد ایک کنیز بہت سی گرم روٹیاں لیے ہوئے حاضر ہوئی اور عرض کیا کہ یہ میری مالکہ نے بھجوائی ہیں -

    جب آپ نے ان روٹیوں کا شمار کیا تو وہ تعداد میں اٹھارہ تھیں یہ دیکھ کر کنیز سے فرمایا کہ شاید تمھیں غلط فہمی ہو گئی ہے کہ یہ روٹیاں میرے یہاں نہیں کسی اور کے یہاں بھیجی گئیں ہیں -

    لیکن کنیز نے وثوق کے ساتھ عرض کیا یہ آپ ہی کے لیے بھجوائی ہیں ، مگر آپ نے کنیز کے مسلسل اصرار کے با وجود واپس کر دیں اور جب کنیز نے اپنی مالکہ سے واقعہ بیان کیا تو اس نے حکم دیا کہ اس میں مزید دو روٹیوں کا اضافہ کر کے لے جاؤ -

    چانچہ جب آپ نے بیس روٹیاں شمار کر لیں تب انھیں مہمانوں کے سامنے رکھا اور وہ محو حیرت ہو کر کھانے میں مصروف ہو گئے -

    جب فراغت طعام کے بعد رابعہ بصری سے واقعے کی نوعیت معلوم کرنا چاہی تو فرمایا کہ جب تم لوگ یہاں حاضر ہوئے تھے تو مجھے معلوم ہوگیا تھا کہ تم بھوکے ہو -
    اور جو کچھ گھر میں حاضر تھا وہ میں نے تمہارے سامنے رکھ دیا -

    اسی دوران ایک سائل آ پہنچا اور وہ دونوں روٹیاں اسے دے کر میں نے الله سے عرض کیا کہ تیرا وعدہ ایک کے بجائے دس دینے کا ہے اور مجھے تیرے قول صادق پر مکمل یقین ہے ، لیکن کنیز کی اٹھارہ روٹیاں لانے سے میں نے سمجھ لیا کہ اس میں ضرور کوئی غلطی ہے اس لیے میں نے واپس کر دیں اور جب وہ پوری بیس روٹیاں لے آئی تو میں نے وعدے کی تکمیل میں لے لیں -

    از شیخ فرید الدین عطار تذکرہ اولیا صفحہ

  2. #2
    Hidden words's Avatar
    Hidden words is offline "-•(-• sтαү мιηε •-)•-"
    Join Date
    Nov 2011
    Location
    Kisi ki Ankhon Aur Dil Mein .......:P
    Posts
    56,916
    Mentioned
    322 Post(s)
    Tagged
    10949 Thread(s)
    Rep Power
    21474906

    Default Re: یقین کی دولت

    umda

  3. #3
    Join Date
    Jul 2010
    Location
    Karachi....
    Posts
    31,280
    Mentioned
    41 Post(s)
    Tagged
    6917 Thread(s)
    Rep Power
    21474882

    Default Re: یقین کی دولت

    very nice..

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •