کسی دنیا دار نے حضرت لقمان سے پوچھا
"آپ فلاں خاندان کے غلام رہے ہیں تو پھر یہ مرتبہ یہ عزت اور ناموری' وہ کونسے عوامل تھے جن کی وجہ سے آپ کو یہ مرتبہ ملا؟
آپ نے فرمایا۔۔
"راست گوئی، امانت میں خیانت نہ کرنا،ایسی گفتگو اور ایسے عمل سے گریز کرنا جس سے مجھے کچھ حاصل نہیں ہو سکتا۔جن چیزوں کو اللہ تعالیِ نے مجھ پر حرام فرما دیا ہے۔ ان سے قطعی گریز کرنا۔ لغو باتوں سے پرہیز کرنا
حلال رزق پیٹ میں ڈالنا۔ جو ان سادہ باتوں پر مجھ سے زیادہ عمل کرے گا۔ وہ مجھ سے زیادہ عزت پائے گا اور جو آدمی میرے جتنا عمل کریگا وہ مجھ جیسا ہو گا۔
درس حیات:
احکامات خداوندی پر عمل کرنے سے دنیا اور آخرت میں مرتبہ بلند حاصل ہوتا ہے۔
حکایات رومی'' مترجم اقراء فاطمہ' صفحہ:120