اگر آپ خدا سے دعا کریں کہ اے اللہ جو تو چاہتا ہے ہمیں وہی عطا کر وہی ٹھیک ہے ‘یہ ٹھیک نہیں ہے Û” ہو سکتا ہے کہ اللہ آپ Ú©Ùˆ فقیری عطا کر دے جبکہ آپ Ú©ÛŒ سی ایس ایس افسر بننے یا بڑا افسر بننے Ú©ÛŒ خواہش ہے۔آپ ڈپٹی کمشنر Ú©ÛŒ جگہ ٹاؤن ہال میں کلرک Ù„Ú¯ جائیں۔اللہ سے یہ دعا کریں کہ اے اللہ مجھے ڈپٹی کمشنر بھی بنا دے اور پھر ویسا نیک بھی رکھ کہ رہتی دنیا تک لوگ مجھے یاد کریں کہ با وصف Ú©ÛŒ اس Ú©Ùˆ ایک بڑی مشکل درپیش تھی ‘بڑے اختیارات Ø+اصل تھے لیکن وہ نیک اور دیانتدار ضلع ناظم تھا۔ اور وہ اپنے منصب پر پورا اتراہے۔ایک بات آپ ہمیشہ ذہن میں رکھیںاور مجھے یہ بات میرے بابوں نےبتائی ہے ۔میں تو اس بات پر اس طرØ+ سے یقین نہیں کر پایا لیکن مجھے معلوم ہے کہ آپ Ù¾Ú‘Ú¾Û’ Ù„Ú©Ú¾Û’ اور خدا Ú©ÛŒ ذات پر بھروسہ کرنے والے بچے ہیں ۔آپ ضرور اس پر یقین کامل رکھیں Ú¯Û’ کہ " دعا بذاتِ خود ایک بڑی نعمت اور دولت ہے ۔یہ معمولی سا لفظ اپنے اندر بڑی وسعتیں سموئے ہوئے ہے۔"

از اشفاق اØ+مد، زاویہ