Results 1 to 2 of 2

Thread: Sawal Jawab_Wasif Ali Wasif

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Rep Power
    21474910

    Default Sawal Jawab_Wasif Ali Wasif


    سوال جواب-واصف علی واصف

    اہلِ ظاہر کو ان سوالات کے جوابات سوچنے پڑھتے ہیں۔ الِ باطن پر جواب پہلے آشکار ہوتا ہے، سوال بعد میں* بنتا ہے۔
    اگر جواب معلوم نہ ہو تو سوال گستاخی ہے اور اگر جواب معلوم ہو تو سوال بے باکی ہے۔ بے باکی میں تعلق قائم رہتا ہے اور گستاخی میں* تعلق ختم ہو جاتا ہے۔
    اگر ہم ذہن سے سوچیں تو سوال ہی سوال ہیں اور اگر دل سے Ù…Ø+سوس کریں تو جواب ہی جواب۔
    اگر ہم اس کے ہیں تو وہ ہمارا ہے۔ جواب ہی جواب۔ اگر ہم صرف اپنے لئے ہیں، تو ہم پر عزاب ہے۔ علم کا عزاب، ذہن کا عزاب، سوال ہی سوال۔

    سوال دراصل ذہن کا نام ہے اور جواب دل کا نام۔ ماننے والا جاننے کے لئے بے تاب نہیں* ہوتا اور جاننے کا متمنی ماننے سے گریز کرتا ہے۔
    شک سوال پیدا کرتا ہے اور یقین جواب مہیا کرتا ہے۔ شک یقین کی کمی کا نام ہے اور یقین شک کی نفی کا نام۔ یقین، ایمان ہی کا درجہ ہے۔

    آسمانوں ااور زمین کے تمام سفر سوالات کے سفر ہیں لیکن دل کا سفر جواب کا سفر ہے۔ ان سوالات کے جوابات دانش وروں سے نہ پوچھیں، اپنے دل سے پوچھیں۔ اس دل سے جو گداز ہونے کا دعویٰ بھی رکھتا ہے





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  2. #2
    Join Date
    Sep 2010
    Location
    Mystic falls
    Age
    36
    Posts
    52,044
    Mentioned
    326 Post(s)
    Tagged
    10829 Thread(s)
    Rep Power
    21474903

    Default re: Sawal Jawab_Wasif Ali Wasif

    umda

    eq2hdk - Sawal Jawab_Wasif Ali Wasif

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •