Results 1 to 4 of 4

Thread: التجا

Hybrid View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Join Date
    May 2012
    Location
    Kuwait
    Posts
    38
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Rep Power
    0

    Default التجا


    ایک بوڑھے کی اللہ سے التجا

    حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانے میں

    ایک شخص تھا

    جو مختلف محفلوں میں اشعار وغیرہ سنا کر

    (گانا نہیں جیسا کہ آجکل بہودہ گانے یا شاعری)

    کچھ پیسے کما یا کرتا تھا

    وہ شخص بوڑھا ہو گیا

    آواز بیٹھ گئ

    کمائی کا ذریعہ ختم ہو گیا

    نوبت فاقوں پر پہنچ گئی

    ایک دن بھوک کے عالم میں

    جنت البقیع کے قبرستان میں

    ایک درخت کے سائے تلے بیٹھ گیا

    اور اللہ سے باتیں کرنے لگا

    اے اللہ میں جب تک جوان تھا

    آواز ساتھ دیتی تھی

    کماتا تھا اور کھاتا تھا

    اب آواز بیٹھ گئی ہے

    بھوک لگی ہے

    پہلی بار تیرے در پہ آیا ہوں

    مایوس نہ لوٹانا ؟

    حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ مسجد نبوی کے

    صحن میں سوئے ہوئے تھے

    خواب میں آواز آئی

    اٹھ میرا ایک بندہ جنت البقیع میں مجھے پکار رہا ہے

    اس کی مدد کو پہنچ عرش ہل رہا ہے

    حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ ننگے پاوں بھاگے

    اس بوڑھے نے

    جب حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ کو آتے دیکھا

    تو اُٹھ کر بھاگا کہ

    شاید مجھے مارنے آرہے ہیں

    حضرت عمر رضی اللہ تعالٰی نے فرمایا

    مت بھاگ میں خود نہیں آیا

    بلکہ بھیجا گیا ہوں

    بوڑھے نے پوچھا کس نے بھیجا ہے ؟

    حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ نے فرمایا

    اسی ذات نے بھیجا ہے جس کو تم پکار رہے تھے

    دوستوں اس بوڑھے نے

    زندگی میں پہلی بار اللہ کو پکارا

    اور پکارا بھی تو روٹی کیلئے

    لیکن اللہ نے اپنے بندے کو مایوس نہ کیا

    اللہ سے مایوس نہ ہونا چاہیے

    علماء بتاتے ہیں کہ

    دعا کے قبول ہونے کیلئے مضطرب ہونا شرط ہے

    دل سے اللہ کو پکاریئے

    وہ ضرور سنے گا

    صرف ہاتھ اٹھا لینا اور خیال کا کہیں اور بھٹک رہا ہونا

    دُعا کی صحت کے خلاف ہے

    یاد رکھیں دُعا کی قبولیت کا دارو مدار نیت

    اور ہماری التجا میں شامل ہوتا ہے

    اللہ تعالیٰ سے دُعا مانگو تو

    دُعا کی قبولیت پر یقین رکھو

    کیونکہ اللہ تعالیٰ لاپرواہ

    اور مایوس لوگوں کی دُعا قبول نہیں کرتا

    شاید کہ ہمارے سمجھ میں آجائے یہ بات؟

  2. #2
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi, Pakistan, Pakistan
    Posts
    126,450
    Mentioned
    898 Post(s)
    Tagged
    10965 Thread(s)
    Rep Power
    21474979

    Default Re: التجا

    Subhan Allah

  3. #3
    Join Date
    Sep 2011
    Location
    Jadoo Nagri
    Posts
    19,712
    Mentioned
    198 Post(s)
    Tagged
    8340 Thread(s)
    Rep Power
    21474869

    Default Re: التجا

    Subhan Allah
    great sharing

  4. #4
    Join Date
    May 2012
    Location
    Kuwait
    Posts
    38
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Rep Power
    0

    Default Re: التجا

    Thanks


Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •