دعا پر اعتماد ھی نیکی ھے - جب ہم تنہائی اور خاموشی میں دعا مانگتے ھیں تو ہم اس یقین کا اعلان کر رھے ھوتے ھیں کہ ہمارا الله تنہائی میں ھمارے پاس ھے اور وہ خاموشی کی زبان سمجھتا ھے -
دعا میں خلوص آنکھوں کو پرنم کر دیتا ھے اور یہی آنسو دعا کی منظوری کی دلیل ھیں - دعا مومن کا سب سے بڑا سہارا ھے - دعا ناممکنات کو ممکن بناتی ھے ، دعا زمانے بدل دیتی ھے ، دعا گردش روزگار کو روک سکتی ھے ، دعا آنی والی بلاؤں کو ٹال سکتی ھے - دعا میں بڑی قوت ھے ۔ جب تک سینے میں ایمان ھے دعا پر یقین رہتا ھے ، جس کا دعا پر یقین نہیں اس کے سینے میں ایمان نہیں - الله تعالیٰ سے دعا کرنی چاھئے کہ وہ ہمیں دعاؤں کی افادیت سے مایوس نہ ھونے دے -

(Ø+ضرت واصف علی واصف رØ+Ù…Ûƒ اللہ علیہ)