:حضرت انس بن مالک سے مروی ہے کہ رسولِ اکرم کا ارشاد ہے
’’
میرے امتیوں کے ساتھ امت میں سب سے زیادہ مہربان ابوبکر ہیں ، الله کے دین میں سب سے زیادہ سخت عمر ہیں ، عثمان حیا کے سب سے سچے پیکر ہیں اور سب سے اچھا فیصلہ دینے والے علی بن ابی طالب ہیں ، قرآن کو سب سے زیادہ اور اچھا پڑھنے والے ابی بن کعب ہیں ، علم وراثت کے سب سے زیادہ عالم زید بن ثابت ہیں ، حلال و حرام کا سب سے زیادہ علم معاذ بن جبل کو ہے ، اور ہر امت میں کوئی نہ کوئی امین ہوا کرتاتھا.۔ میری امت کے امین ابو عبیدہ بن جراح ہیں
‘‘
[صحیح ] ابن ماجہ (154 )، صحیح الجامع الصغیر (895 ) الصحیحہ (1224 )
یہ روایت مسند احمد ، ترمذی ، نسائی اور بیہقی وغیرہ میں بھی مذکور ہے .