nice
رچی ہوئی ہے یہ کیسی مہک ہواؤں میں
میں گھل نہ جاوں کہیں +شام کی فضاؤں میں
یہ کس کا عکس مرے آنسووں میں لرزاں ہے
یہ کس کا نام ہے شامل مری دعاؤں میں
چراغ و اطلس و کمخواب ہو گئے ہیں بہم
لگے گی آگ کسی دن حرم سراؤں میں
زمانے والوں سے مایوس ہو گیا شاید
وہ شخص گھورتا رہتا ہے اب خلاؤں میں
میں اڑ تو جاوں فضائے بسیط کی جانب
مگر یہ آہنی زنجیر میرے پاؤں میں
وصال و ہجر کا جھگڑا نہیں ہے میرے لیے
میں جی رہا ہوں محبت کی دھوپ چھاؤں میں
میں اپنے بخت ستارے کے کھوج میں عامر
تمام عمر بھٹکتا رہا خلاؤں میں
Merey jaisi aankhon walay jab Sahil per aatay hain
lehrain shor machati hain, lo aaj samandar doob gaya
bht Umda
Ik Muhabbat ko amar karna tha.....
to ye socha k ..... ab bichar jaye..!!!!
Bohat Khoob....!