Veryy nice
حبس دنیا سے گزر جاتے ھیں
ایسا کرتے ھیں کہ مر جاتے ھیں
کیسے ھوتے ھیں بچھڑنے والے
ھم یہ سوچیں بھی تو ڈر جاتے ھیں
دل جو ٹوٹے تو سر محفل بھی
بال بے وجہ بکھر جاتے ھیں
اب نہ دیکھو میری بنجر آنکھیں
چڑھتے دریا تو اتر جاتے ھیں
دھوپ کا روپ رچانے والے
شام کو اور نکھر جاتے ھیں
اب نہ مڑ مڑ کے پکارو ان کو
لوگ رستے میں ٹھہر جاتے ھیں
خالی دامن سے شکایت کیسی
اشک آنکھوں میں تو بھر جاتے ھیں
تم کہاں جاؤ گے سوچو"محسن"
لوگ تھک ھار کے گھر جاتے ھیں
Merey jaisi aankhon walay jab Sahil per aatay hain
lehrain shor machati hain, lo aaj samandar doob gaya
Veryy nice
Ik Muhabbat ko amar karna tha.....
to ye socha k ..... ab bichar jaye..!!!!