Karachi: Legendary Pakistani comedian Safirullah Siddiqui, also known as Lehri, died here Thursday after a prolonged illness.
According to family sources, the veteran actor, 83, died from his illness Thursday morning. His son-in-law Asad Mehboob said that the actor was on the ventilator for the past many days after his health deteriorated, reports Geo News.
Lehri was one of the country`s greatest comedians who made his name in Urdu films in his three decades long acting career.
His debuted with "Anokhi" in 1956, and his last production was 1986 release "Dhanak". The vast majority of his films were in Urdu, though he did perform in a few Punjabi productions as well.
Lehri won the Nigar Award for around a dozen films. The late Prime Minister Benazir Bhutto provided him with a monthly stipend of Rs.2,500 during her first tenure, which he continued to receive. There has been no increase in the amount since then.
IANS
کراچی: معروف اداکار لہری طویل علالت کے بعد نجی اسپتال میں انتقال کرگئے، لہری کئی روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔
ایکسپریس نیوز کے نمائندے آفتاب خان کے مطابق اداکار لہری شدید علالت کے باعث نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں ان کی حالت مزید بگڑنے کے بعد انہیں وینٹی لیٹرپر منتقل کردیا گیا تھا تاہم آج صبح انھیں وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا، جس کے بعد وہ قضائے الہی سے انتقال کر گئے۔اداکارلہری طویل عرصے سے بیمار تھے جس کے باعث وہ متعددبار اسپتال میں داخل ہوتے رہے۔
لہری نے سوگواران میں بیوہ، پانچ بیٹے اوردو بیٹیاں چھوڑی ہیں، ان کے داماد اسد محبوب کے مطابق لہری کی نمازہ جنازہ آج بعد نماز عصر مسجد بیت المکرم میں ادا کی جائے گی اور انہیں یاسین آباد کے قبرستان میں سپرد خاک کردیاجائے گا۔
لہری کا اصل نام سیف اللہ صدیقی تھا، 1950 میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے اداکار لہری 1980 تک فلم انڈسٹری سے وابستہ رہے ،انھوں نے متعدد فلموں میں یادرگارکرداراداکئے۔لہری کی پہلی فلم ”انوکھی” 1956 جبکہ آخری فلم “دھنک” 1986 میں ریلیزہوئی۔اداکار لہری نے اپنی بہترین اداکاری پر نگارایوارڈ سمیت دیگرایوارڈزبھی حاصل کئے۔