تو کیا ھوا جو تمہاری کوئی سہیلی نہیں
میں ھوں نا ساتھ مری جان تو اکیلی نہیں
تو رات ھے تو میں شاعر ھوں تیرا ساتھی ھوں
یہ صاف بات ھے ایسی کوئی پہیلی نہیں
یہ چاند اترا نہیں گود میں کبھی میری
یہ چاندنی کبھی آنگن میں*میرے کھیلی نہیں
کسی کسی کو ملی زندگی محبت کی
ہر ایک شخص نے یہ دردناک جھیلی نہیں
یہ ایک عالم ویران ھے سکون نہیں
یہ عشق ھے یہ کسی گاؤں کی حویلی نہیں