حضرت بریرہ رضی اللہ عنہ(صحابیہ
اقوال
۱۔ کسی کو نیکی کی بات بتانے میں بخل کرنا امانت میں خیانت کے مترادف ہے۔
۲۔ہمیشہ رزق حلال سے اپنا پیٹ بھرو کہ اس میں بے شمار برکتیں ہیں۔
۳۔ لغو باتیں کرنے سے دل سیاہ ہو جاتا ہے۔پرہیز گار وہی ہے جو اپنی زبان کو قابو میں رکھے۔ ضرورت سے زیادہ باتیں کرنے والا دروغ گوئی میں مبتلا ہو جاتا ہے۔
۴۔کسی کے ساتھ نیکی کرو تو بدلہ نہ چاہو۔
۵۔بہادر وہ ہے جو کمزور اور ناتواں پر وار نہیں کرتا اور نہ کمزور سے انتقام لیتا ہے۔
6۔غنی وہ ہے جو حاجت مندوں کی حاجتیں پوری کرتا ہے۔
7۔ کسی کے سامنے دستِ سوال دراز کرنے سے احتراز کرو کہ ایسا کرنا بعض اوقات ذلت کا باعث بن جاتا ہے۔
8۔ دنیا کے فائدے چند روزہ ہیں ان کے حصول کے لیے زیادہ دوڑ دھوپ نہ کرو۔
9۔ جھوٹ بولنا بہت بڑا فتنہ ہے ہمیشہ راست بازی سے کام لو۔
10۔ اپنا کام خود کرو اور دوسروں کے محتاج نہ بنو۔
11۔بات ہمیشہ سیدھی اور صاف کرو اور کسی کو غلط فہمی میں مبتلا کرکے اپنا مطلب نہ نکالو۔
تذکار صحابیات' طالب ہاشمی'صفحہ:465