ایک کسان کے پاس ایک گدھا تھا ۔ایک دن ایسا ہوا کہ اس گدھے نے کسان کی ساس کو ایسی دو لتی ماری کہ وہ بے چاری فوت ہی ہو گئی
پورا گاؤں اس کی نماز جنازہ میں شریک ہوا یہاں تک کہ کچھ دوسرے گاؤں کے لوگ بھی اس کے جنازے میں شریک ہوئے
کسان کے نئے نئے پڑوسی نے کہا ' بھائی لگتا ہے تمہاری ساس بہہہت اچھی خاتون تھیں۔۔۔۔۔ دور دور کے گاؤں سے لوگ اس کے جنازے میں شرکت کے لیے آئے ہیں'

کسان معصومیت سے بولا ' نہیں بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ان میں سے آدھے سے زیادہ لوگ میرا گدھا خریدنے کے لیے آئے ہیں