محبت اس طرح جیسے گلابی تتلیوں کہ پر
محبت زندگی کی جبیں ناز کا جھومر
محبت آرزو کی سیپ کا انمول سا گوہر
محبت آس کی اس دھوپ میں امید کی چادر
محبت ہے تیری پلکیں
تیری آنکھیں ، تیری باتیں
محبت ہے تمہارے ہجر کی ور وصل کی راتیں
محبت ہے تیری دھڑکن
محبت ہے تیری سانسیں
محبت تیری خاموشی
تمہاری بات جیسی ہے
محبت کو اگر سمجھو
تو تمہاری ذات جیسی ہے