hmm
کہا چھپ کر محبت کا مجھے اظہار کرنا ھے
جواب آیا کہ یہ سودا سر بازار کرنا ھے
کہا آ کر کہاں مجھ کو ترا دیدار کرنا ھے
جواب آیا زمانے کا سمندر پار کرنا ھے
کہا دل صاف کرنے کا طریقہ چاہیے کوئی
جواب آیا تجھے ہر جرم کا اقرار کرنا ھے
کہا تومیل کرنے سے انا مجروح ہوتی ہے
جواب آیا کہ یہ کانٹا تو دل کے پار کرنا ھے
کہا تسلیم کرنے کے لیے کیا شرط لازم ہے
جواب آیا کہ اپنی ذات سے انکار کرنا ھے
کہا یہ حسن، یہ دولت، یہ نشہ زندگانی کا
جواب آیا ہمیں ہر چیز کو مسمار کرنا ھے
hmm
nyc
تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا