ایسی سیمی کو میں کیا بتاتاکہ میں پورے دو سال اس سے عشق کرتا رہا ھوں،شاعروں کا سا عشق۔ ۔ ۔ مجذبوں کی لگن کے ساتھ ۔ ۔ میں ایسی لڑکی کو کیا بتاتا کہ کچھ لوگ پہاڑوں کے اس جانب ھوتے ھیں،جہاں سورج کبھی نہیں چمکتا۔ ۔ ۔جو سورج کی حدت کو ھواوٴں سے اخذ کرتے ھیں۔ کچھ لوگ اپنے جسم پر خوشبو نہیں لگاتے۔ دوسروں
کے لباس میں لگی خوشبو کو سانسوں سے اپنے اندر پہنچاتے ھیں






انسانی روح کیلئے سب سے زیادہ مقطر اور طیب محبت کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن جب سے بنی قابیل بنی ہابیل پر غالب آۓ اصلی اور صادق محبت کا چشمہ قریب قریب سوکھ گیا،اب جا بجا ہوس تھی۔،،،،، جنسی تجربات تھے ،،،،،،، معکوس رابطے، نا فراہمی اور نا آسودگی کی محبت تھی ؛ لوگ ایک دوسرے کو لتاجیض کی طرح استعمال کرتے اور چھوڑ جاتے، محبت میں کجی اور کم فہمی کا رواج عام ہو گیا-"
راجہ گدھ