Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 10 of 11

Thread: راجہ گدھ سے محبت کے اقتباسات

  1. #1
    Join Date
    May 2008
    Location
    Karachi
    Age
    41
    Posts
    8,519
    Mentioned
    6 Post(s)
    Tagged
    274 Thread(s)
    Rep Power
    21474861

    Default راجہ گدھ سے محبت کے اقتباسات

    ایسی سیمی کو میں کیا بتاتاکہ میں پورے دو سال اس سے عشق کرتا رہا ھوں،شاعروں کا سا عشق۔ ۔ ۔ مجذبوں کی لگن کے ساتھ ۔ ۔ میں ایسی لڑکی کو کیا بتاتا کہ کچھ لوگ پہاڑوں کے اس جانب ھوتے ھیں،جہاں سورج کبھی نہیں چمکتا۔ ۔ ۔جو سورج کی حدت کو ھواوٴں سے اخذ کرتے ھیں۔ کچھ لوگ اپنے جسم پر خوشبو نہیں لگاتے۔ دوسروں
    کے لباس میں لگی خوشبو کو سانسوں سے اپنے اندر پہنچاتے ھیں






    انسانی روح کیلئے سب سے زیادہ مقطر اور طیب محبت کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن جب سے بنی قابیل بنی ہابیل پر غالب آۓ اصلی اور صادق محبت کا چشمہ قریب قریب سوکھ گیا،اب جا بجا ہوس تھی۔،،،،، جنسی تجربات تھے ،،،،،،، معکوس رابطے، نا فراہمی اور نا آسودگی کی محبت تھی ؛ لوگ ایک دوسرے کو لتاجیض کی طرح استعمال کرتے اور چھوڑ جاتے، محبت میں کجی اور کم فہمی کا رواج عام ہو گیا-"
    راجہ گدھ

    2dnmmf - راجہ گدھ سے محبت کے اقتباسات

  2. #2
    Join Date
    May 2008
    Location
    Karachi
    Age
    41
    Posts
    8,519
    Mentioned
    6 Post(s)
    Tagged
    274 Thread(s)
    Rep Power
    21474861

    Default Re: راجہ گدھ سے محبت کے اقتباسات

    سنو! سنو قیوم میرے دوست میں اگر تم سے محبّت کر سکتی ہوتی تو ضرور کرتی، آفتاب سے محبّت میرا شعوری فعل نہیں ہے یہ نہ چاہتے هوئے بھی - هوئے چلی جاتی ہے آرزو کی طرح خود بہ خود - آپی آپ میری شعوری کوشش سے کچھ ہو سکتا تو میں تم سے ضرور محبّت کرتی - بھلا بتاؤ کیا میں نے تم سے محبّت کرنے کی کوشسش نہیں کی ؟ کی ہے خدا کی قسم ، مگر یہ بد بخت نہیں ہوتی ، نہیں ہوتی

    2dnmmf - راجہ گدھ سے محبت کے اقتباسات

  3. #3
    Join Date
    May 2008
    Location
    Karachi
    Age
    41
    Posts
    8,519
    Mentioned
    6 Post(s)
    Tagged
    274 Thread(s)
    Rep Power
    21474861

    Default Re: راجہ گدھ سے محبت کے اقتباسات

    "حسد میں یہ خوبی ہے سیمی کہ انسان اس میں کھو کر محبوب کے تصور کو کھو بیٹھتا ہے ۔ پھر رقیب کے خیالات غالب رہتے ہیں یہ خیالات اس قدر غصیلے زہر آلود اور غم انگیز ہوتے ہیں کہ محبت کی نازک سوچیں اس گیس بھری فضا میں سانس نہیں لے سکتیں ۔ ایسے میں انسان محبت کرتا ہے بازگشت سے ۔ ۔ ۔ اصل آواز سے نہیں ۔ ۔ ۔ اصلی محبوب تو کہیں اندر ہی اندر گم ہو جاتا ہے۔ حسد کا محبت سے کیا تعلق؟"

    2dnmmf - راجہ گدھ سے محبت کے اقتباسات

  4. #4
    Join Date
    May 2008
    Location
    Karachi
    Age
    41
    Posts
    8,519
    Mentioned
    6 Post(s)
    Tagged
    274 Thread(s)
    Rep Power
    21474861

    Default Re: راجہ گدھ سے محبت کے اقتباسات

    سنو سیمی سنو۔ ۔ ۔ محبت مارتی بھی ہے اور زندہ بھی کرتی ہے۔ ۔ ۔ پھنکارتی انا کو مارنے کےلۓ بھی محبت کا زہر ہے اور قریب المرگ زندگی کو زندہ کرنے کےلۓ بھی محبت ہی کا تریاق ے

    2dnmmf - راجہ گدھ سے محبت کے اقتباسات

  5. #5
    Join Date
    May 2008
    Location
    Karachi
    Age
    41
    Posts
    8,519
    Mentioned
    6 Post(s)
    Tagged
    274 Thread(s)
    Rep Power
    21474861

    Default Re: راجہ گدھ سے محبت کے اقتباسات

    عمومآ محبت میں ناکامی کے بعد لوگ اپنی ہی نفی اور اپنی ذات کی تذلیل میں مصروف ہو جاتے ہیں۔ جب بند سیپی سے برآمد ہونے والے آبدار موتی کو اصل خریدار نہیں ملتا۔ ۔ ۔ تو پھر موتی اپنا آپ ریت کے حوالے کر دیتا ہے یہاں لہروں کے ساتھ رلنے کے علاوہ اس کی اور کوئ وقعت نہیں ہوتی۔ ۔ ناکام عاشقوں کو جسم پر جملہ حقوق محفوظ لکھوانے کی حاجت نہیں رہتی۔ ۔وہ ہرکس ناکس کے ہو کر کسی کے نہیں رہتے۔

    2dnmmf - راجہ گدھ سے محبت کے اقتباسات

  6. #6
    Join Date
    May 2008
    Location
    Karachi
    Age
    41
    Posts
    8,519
    Mentioned
    6 Post(s)
    Tagged
    274 Thread(s)
    Rep Power
    21474861

    Default Re: راجہ گدھ سے محبت کے اقتباسات

    "محبت پانے والا کبھی اس بات پر تو مطمئن نہیں ہو جاتا کہ اسے ایک دن کے لۓ مکمل طور پر ایک شخص کی محبت حاصل ہوئ تھی۔ محبت و قیوم ہر دن کے ساتھ اعادہ چاہتی ہے۔ جب تک روز اس تصویر میں رنگ نہ بھرو تصویر فیڈ کرنے لگتی ہے جیسے ۔۔ ۔جیسے روز سورج نہ چڑھے تو دن نہیں ہوتا۔ اسی طرح جس روز محبت آفتاب طلوع نہ ہو رات رہتی ہے۔"

    2dnmmf - راجہ گدھ سے محبت کے اقتباسات

  7. #7
    Join Date
    May 2008
    Location
    Karachi
    Age
    41
    Posts
    8,519
    Mentioned
    6 Post(s)
    Tagged
    274 Thread(s)
    Rep Power
    21474861

    Default Re: راجہ گدھ سے محبت کے اقتباسات

    محبت چھلاوہ ہے قیوم،،،،اس کی اصل حقیقت بڑی مشکل سے سمجھ آتی ہے۔ کچھ لوگ جو آپ سے اظہار محبت کرتے ھیں اتصال جسم کے خواہاں ہوتے ھیں کچھ آپ کی روح کےلۓ تڑپتے ھیں۔ ۔ ۔ ۔کسی کسی کے جزبات پر آپ خود حاوی ہو جانا چاہتے ھیں۔ کچھ کو سمجھ سوچ ادراک کی سمتوں پر چھا جانے کا شوق ہوتا ہے۔ ۔ ۔محبت چھلاوہ ہے لاکھ روپ بدلتی ہے۔

    2dnmmf - راجہ گدھ سے محبت کے اقتباسات

  8. #8
    Join Date
    May 2008
    Location
    Karachi
    Age
    41
    Posts
    8,519
    Mentioned
    6 Post(s)
    Tagged
    274 Thread(s)
    Rep Power
    21474861

    Default Re: راجہ گدھ سے محبت کے اقتباسات

    اس لۓ لاکھ چاہو ایک آدمی آپ کی تمام ضروریات پوری کر دے یہ ممکن نہیں۔ اور بالفرض کوئ آپ کی ہر سمت ہر جہت کے خلاء کو پورا کر دے تو اس بات کی کیا گارنٹی ہے کہ آپ بھی اس کی ہر ضرورت کو ہر جگہ ہر موسم میں ہر عہد میں پورا کر سکیں گے ۔ ۔ ۔انسان جامد نہیں ہے بڑھنے والا ہے اوپر داءیں باءیں۔ ۔اس کی ضروریات کو تم پابند نہیں کر سکتے ۔
    ۔ ۔لیکن سیمی بڑی ضدی ہے۔۔ بہت زیادہ۔ ۔۔ وہ محبت کو کسی جامد لمحے میں بند کرنا چاہتی ہے۔

    2dnmmf - راجہ گدھ سے محبت کے اقتباسات

  9. #9
    Join Date
    Oct 2012
    Location
    pakistan
    Age
    39
    Posts
    53
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    217 Thread(s)
    Rep Power
    0

    Default Re: راجہ گدھ سے محبت کے اقتباسات

    kia bat ha jeeeeeeeeeeeeeeeeeeeee

  10. #10
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi, Pakistan, Pakistan
    Posts
    126,450
    Mentioned
    898 Post(s)
    Tagged
    10965 Thread(s)
    Rep Power
    21474979

    Default Re: راجہ گدھ سے محبت کے اقتباسات

    parh parh ker likh rahe kiya ?

Page 1 of 2 12 LastLast

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •