ایک خاتون کے نو سالہ بیٹے کو بڑے ہو کر ٹیکسی ڈرائیور بننے کا بہت شوق تھا ۔

لیکن اس کی ماں نے اس کو کسی بڑے خواب کی ہمت بندھائی ۔

’’تم صدر کم یانگ سام کی کہانی جانتے ہو، ماں نے بیٹے کو لیکچر دیا ۔ جب وہ چھوٹا تھا تو اس نے اپنے گھر کی دیوار پر’’ مستقبل کا صدر‘‘ کا پوسٹر چسپاں کر رکھا تھا، تم بھی ایک بڑے آدمی بن سکتے ہو، اگر تمہارا کوئی بڑا خواب ہے، تو اس کو حاصل کرنے کے لئے سخت محنت کرو‘‘۔

اس خاتون کے ’’بڑے خواب‘‘ کے بارے میں سمجھانے کے دوسرے دن ماں نے دیکھا، بیٹے نے اپنی الماری میں لکھ رکھا تھا ’’مستقبل کا بس ڈرائیور‘‘۔