Results 1 to 5 of 5

Thread: "The Lost Passenger" ("دی لوسٹ پسنجر")

  1. #1
    Join Date
    Nov 2009
    Posts
    232
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    651 Thread(s)
    Rep Power
    644261

    snow "The Lost Passenger" ("دی لوسٹ پسنجر")

    Assalam-o-Alaikum


    "The Lost Passenger"


    "دی لوسٹ پسنجر"

    تاریخ پڑھنے کا مجھے ہمیشہ ہی شوق رہا ہے لیکن یہ مجھے ہمیشہ ہی اداس کردیا کرتی ہے جب میں مسلمانوں کے عروج کے بارے میں پڑھتا ہوں تو دل میں ایک جوش اور ولولہ سا پیدا ہو جاتا ہے لیکن جیسے ہی آج کے مسلمان کی حالت زار پر نظر جاتی ہے سر شرم سے جھک جاتا ہے کہ آج ہم صرف اس لئے مسلمان ہیں کہ مسلمان گھرانوں میں پیدا ہوے ہیں ورنہ ہم وہ ہیں جو زبان سے الله اور اس کے پیارے رسول کی محبت کے دعویدار ضرور ہیں مگر عمل میں صفر دل خون کے آنسو روتا ہے آج اپنی حالت دیکھ کر آنکھوں سے آنسو رواں ہو جاتے ہیں اور دم گھٹنے لگتا ہے آج کی دنیا میں اپنی ذلت دیکھ کر مگر شاید ہم اتنے بے حس ہو چکے ہیں کہ ہم پر اس سب کا کوئی اثر ہی نہیں ہوتا مساجد سے بلند ہوتی الله اکبر کی صدا میری رگوں میں دوڑتے خون کو مہمیز نہیں کرتی میں دل سے تو غلامی مصطفیٰ کا دعویدار ہوں مگر میرا عمل مجھے الله اور اس کے رسول کے دشمنوں کا غلام ثابت کرتا ہے میں وہ تو دنیا کی غلاظت میں لتھڑا ہوا ایک غلیظ ترین انسان ہوں جو ہر غلط کام کی کوئی نہ کوئی دلیل ڈھونڈ لیتا ہے نہ جانے آج تک میں کسےدھوکہ دیتا آیا ہوں آج یہ احساس ہو رہا ہے کے میں تو اس احمق مسافر کی طرح ہوں جس کا سفر اس کے سر پر ہے مگر وہ زادہ راه کی تیاری کی بجایے طویل آرام کرنے کی سوچ رہا ہے ,آج یہ احساس ہوا کے میری حیثیت تو اس اندھے طالب علم کی سی ہے جسے یہ بتا بھی دیا جائے کے پیپر میں کیا کیا سوال پوچھے جائیں گے اور ان کے جوابات بھی بتا دیے جائیں مگر وہ ان کی تیاری کرنے کی بجایے کسی اور ہی تیاری میں مشغول رہے اور آج خیال آیا ہے تو شاید کافی وقت بیت چکا ہے میں کیا کروں ?.............یہ سوال مستقل میرے دماغ میں گردش کر رہا ہے وقت کا بھی پتا نہیں کون جانے کب وسل ہو اور گاڑی روانہ ہو جائے کب ممتحن پیپر کے اختتام کا اعلان کردے نہ جانے وہ دن کب آے گا جب میں حقیقت سے آنکھیں ملانا سیکھوں گا..........ایسا کیوں ہے ؟ ہم کیوں اس حال کو پہنچے تو اسکا ایک ہی جواب ہے کہ ہم نے اس قافلے کا ساتھ چھوڑدیا جو الله اور اسکے رسول کے کے احکامات پر عمل کرتے ہوے دنیا میں حق کی آواز بلند کرنے نکلا تھا جسکے مسافر مظلوموں کی داد رسی کرتے تھے اور ظلم کے خلاف صف آرا رہتے تھے جنھیں نہ تو اپنی جن کی فکر تھی اور نہ ہی اپنی دنیا کی جو اپنی بھوک مٹانے سے پہلے کسی دوسرے کی بھوک مٹانا ضروری سمجھتے تھے میں چشم تصور اس قافلے کے ان مجاہدین کو بخوبی دیکھہ سکتا ہوں جن کی نگاہیں جھکی ہوئی ہیں مگر عزائم بلند ہیں یہ وہ ہیں جنھوں نے الله کی مدد کے بھروسے اس وقت کی سپر پاور ایران اور عراق کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا جنھوں نے دریا فرات، دجلہ اور جیجوں کے کنارے بہادری کی وہ داستانیں رقم کیں کہ ان دریاؤں کی لہروں نے بھی جھک کر انھیں سلامی پیش کی ہم سلطان ایوبی، محمد بن قاسم، نورالدین زنگی اور ایسے ہی بہت سے مجاہدوں کی روایات کے امین ہیں مگر دنیاوی عیاشی اور اقتدار کی جنگ نے آج ہمیں کہیں کا بھی نہ چھوڑا غیر مسلم اس بات سے بہت اچھی طرحہ سے واقف تھے کہ اگر مسلمانوں پر غلبہ حاصل کرنا ہے تو انہیں ٹکڑوں میں بانٹنا ہوگا سو دوسری جنگ عظیم کے بعد ترکی کے ٹکڑے کرنے کے ساتھہ ساتھہ خلافت کا خاتمہ کردیا گیا اور مسلمان ٹوٹی ہوئی تسبیح کے دانوں کی طرحہ بکھر گئے اور ہم جو اس قافلے کے مسافر تھے جو اپنی مدد کے لئے الله کو پکارتے تھے غیر مسلموں کی مدد کے محتاج ہوگے اور آج ہمارا یہ حال ہے کہ ہمیں اسکا احساس بھی نہیں حالانکہ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلم دنیا کو ان حقائق کو سمجھتے ہوے اپنے آپ کو معاشی طور پر مضبوط بنانا ہوگا انتھک محنت کرنا ہوگی جاپان نے یہ ثابت کیا کہ سخت محنت سے ترقی یافتہ قوموں کی صف میں کھڑا ہونا ممکن ہے اس کے لئے مسلم دنیا کو آپس میں تجارت کو بہتر بنانے کے ساتھہ ساتھہ بڑھانا بھی ہوگا اس کے ساتھہ ساتھہ تمام اسلامی ممالک ہوائی اور سمندری راستوں کے علاوہ سڑک اور ریل کے ذریے بھی آپس میں منسلک ہوں اب وہ وقت آگیا ہے جب مسلمان اس حقیقت کو تسلیم کرلیں کہ انہیں اپنی مدد آپ کے اصول پر عمل کرنا ہوگا اگر آج کا فاقہ ہمیں کل ترقی یافتہ قوموں کی صف میں کھڑا کرسکتا ہے تو بہتر ہے کہ ہم فاقہ کرلیں بجاے اس کے کہ ہم بھیک مانگ کر پیٹ بھریں ، نجانے وہ دن کب آے گا جب مسلمان اس بات کو سمجھیں گے کہ غیر مسلم کتنے ہی وعدے کیوں نہ کرلیں وہ ہمارے دوست نہیں ہوں گے ، کتنی عجیب بات ہے نہ کہ آج دنیا بھر میں مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی جارہی ہے اور ہم مدد کے لئے بھی انھیں ہی پکارتے ہیں اگر ہم اب بھی نہ سمبھلے تو وہ وقت دور نہیں جب دنیا کے بے شمار ممالک میں صرف قبروں سے یہ اندازہ ہو کہ یہاں کبھی مسلمان آباد تھے.

    میں نہیں جانتا کہ وہ معجزہ کب ظہور پذیر ہوگا جب مسلمانوں پر حضرت عمر بن عبدلعزیز جیسے حکمرانوں کی حکومت ہوگی اور مسلمانوں کی عزت ہوگی........میں آج بھی روز رات کو سونے سے قبل چشم تصور سے اس انسان کو دیکھتا ہوں جو ریت کے ٹیلے پر چڑھ کر روز صحرا کی طرف دیکھتا ہے اور انتظار کرتا ہے اس قافلے کا جو حقیقت میں غلامان مصطفیٰ ہوں گے کہ جن کا ہمسفر بن کروہ اپنی منزل کا نشاں نہ صرف دیکھ سکے گا بلکہ پا بھی لے گا وہ روز ان کا انتظار کرتا ہے اور میں بھی کہ میں بھی تو اس ہی قافلے کا بچھڑا ایک مسافر ہوں


    "دی لوسٹ پسنجر"
    Last edited by Lost Passenger; 12-10-2012 at 10:59 PM.


    sigpic3181 5 - "The Lost Passenger" ("دی لوسٹ پسنجر")

  2. #2
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,585
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Rep Power
    21474865

    Default Re: "The Lost Passenger" ("دی لوسٹ پسنجر")

    Jazak Allah

  3. #3
    Join Date
    Feb 2012
    Location
    in ppls heart ♥
    Posts
    1,711
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    14 Thread(s)
    Rep Power
    14

    Default Re: "The Lost Passenger" ("دی لوسٹ پسنجر")

    jazakAllah

  4. #4
    Join Date
    Dec 2010
    Location
    Pindi
    Age
    38
    Posts
    24,024
    Mentioned
    261 Post(s)
    Tagged
    6079 Thread(s)
    Rep Power
    21474875

    Default Re: "The Lost Passenger" ("دی لوسٹ پسنجر")

    mera libas hai tu zps3e44c641 - "The Lost Passenger" ("دی لوسٹ پسنجر")

  5. #5
    Join Date
    Oct 2017
    Location
    KSA
    Posts
    610
    Mentioned
    161 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)
    Rep Power
    8

    Default

    Great

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •