ہم اکثر
یہ سمجھتے ہیں
جسے ہم
پیار کرتے ہیں
اسے ہم
چھوڑ سکتے ہیں
مگر
ایسا نہیں ہوتا
محبت
دائمی سچ ہے
محبت
ٹہر جاتی ہے
ہماری بات کے اندر
ہماری زات کے اندر
مگر یہ
کم نہیں ہوتی
کسی بھی دکھ کی
صورت میں
کبھی کوئی
ضرورت میں
کبھی انجان سے
غم میں
ہماری آنکھ کے اندر
کبھی آب رواں بن کے
کبھی قطرےکی
صورت میں
محبت
ٹہر جاتی ہے
یہ ہرگز
کم نہیں ہوتی