Results 1 to 10 of 10

Thread: بلا عنوان

  1. #1
    The Prince's Avatar
    The Prince is offline میرا موبائل ہےناآپکے پاس۔
    Join Date
    Nov 2011
    Location
    Pakistan
    Posts
    839
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    35 Thread(s)
    Rep Power
    21474850

    Default بلا عنوان

    بلا عنوان

    بڑے دنوں سے سوچ رہا تھا کہ Ú©Ú†Ú¾ Ù„Ú©Ú¾ÙˆÚº لیکن دماغ راغب نہیں ہو رہا تھا۔ ایک دفعہ جب ذہن بنا تو سمجھ نہ آئی کہ کس Ú©Ùˆ تختہء مشق بنایا جائے۔ بہت سوچا کوئی ایسا نہ ملا جو میرے دل پر راج کر سکتا۔ کہتے ہیں کہ جب ساری سوچیں جواب دے جائیں تو پھر Ø+الات Ú©Û’ دھارے کا رخ دیکھنا چاہیے۔ میں Ù†Û’ اپنی اوقات دیکھی تو ایک ہی بات کا پتہ چلا کہ میری اوقات Ú©Ú†Ú¾ نہیں سوائے اسکے کہ ہر کوئی برا کہے اور ہر کوئی میری پیٹھ پیچھے میری برائی کرے۔

    جب یہ کچھ دکھائی دیا تو ایک آئیڈیا بھی سوجھائی دیا۔ وہ یہ تھا کہ آج خود کو ظاہر کر دو۔ ظاہر کیا کرنا جیسا ہوں ویسا ہی لکھوں گا نہ۔ لیکن اس میں بھی ایک بات ہو گی کہ ساری خود ستائیشی ہی نظر آئے گی۔ اسکے لیے میں ایڈوانس میں معذرت کروں گا۔

    میں اپنے بارے میں اگر یہ کہوں کہ میں منہ Ù¾Ú¾Ù¹ ہوں اور یہ نہیں دیکھتا کہ میرے سامنے کون کھڑا ہے، اسکی کوئی بات بری Ù„Ú¯Û’ تو 90 فیصد اسکے منہ پر کہہ دیتا ہوں کہ یہ بات ٹھیک نہیں کی۔ میں شاید یہ واØ+د موقع ہوتا ہے کہ نتائج Ú©Û’ بارے میں کبھی نہیں سوچتا۔ ورنہ میری یہ بھی ایک عادت ہے کہ کوئی بھی بات کرنے سے پہلے ہمیشہ مستقبل میں ہونے والے نتائج پرغورضرور کرتا ہوں، چاہے وہ اسی طرØ+ پیش آئیں یا نہ آئیں۔ اور یہی بات میں ہمیشہ اپنے بھائیوں Ú©Ùˆ اور اپنے جاننے والوں Ú©Ùˆ بھی سمجھاتا ہوں کہ جب بھی کوئی بات کرو یا کوئی فیصلہ کرو تو Ú©Ù… از Ú©Ù… ایک بار یہ ضرور دیکھ لیا کرو کہ اس Ú©Û’ مستقبل میں کیا اثرات ہو سکتے ہیں۔

    اس طرØ+ منہ پھاڑ کر بولنے Ú©Û’ بعد جب بعد میں اØ+ساس ہوتا ہے کہ اس پورے مسلے میں غلطی میری اپنی بھی تھی تو کوشش ہوتی ہے کہ جیسے ماØ+ول میں بات Ú©ÛŒ تھی اسی قسم Ú©Û’ ماØ+ول میں معذرت بھی کر لوں۔ بے Ø´Ú© اس سے میری عزت نفس بری طرØ+ مجروØ+ ہوتی ہے کہ اکثر لوگ کہتے ہیں کہ پہلے یہ کام کیا ہی کیوں تھا کہ اب معافی مانگنی پڑی۔ لیکن میرا ضمیر مطمئن ہو جاتا ہے۔ بچپن میں ایک واقعہ پڑھا تھا جسکا عنوان تھا سانچ Ú©Ùˆ آنچ نہیں،لیکن آج کہ اس دور میں جو سچ بولتا ہے وہ ہی کنڈا کھولتا ہے۔ سچ بولنے والے Ú©Ùˆ زیادہ تر رسوائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بے Ø´Ú© اللہ پاک Ú©Û’ ہاں اسکا درجہ بہت بلند ہے لیکن دنیا میں شاید آج Ú©Ù„ Ú©Û’ دور میں سچ Ú©Ùˆ Ú©Ú‘Ùˆ ا ہی مانا گیا ہے اور درست مانا گیا ہے۔ یہ بات Ù„Ú©Ú¾Ù†Û’ کا مقصد یہ ہے کہ اس طرØ+ Ú©Û’ سچ بولنے سے مجھے اکثر نقصان اٹھانا پڑا۔ ایک مرتبہ نوکری Ú©Ùˆ خیرآباد کہا۔ ایک دفعہ تھانے جاتے جاتے بچا، ارے ارے کسی جرم میں نہیں بلکہ کسی Ú©ÛŒ طرف داری کرنے پر Û”

    ایک اور مزے Ú©ÛŒ عادت جو میں باوجود کوشش Ú©Û’ نہ Ú†Ú¾ÙˆÚ‘ پایا وہ ہے جھوٹ بولنے Ú©ÛŒ عادت۔ جتنا جھوٹ ایک دن میں میں بولتا ہوں، شاید ہی کوئی بول پائے۔ یہ اور بات کہ جھوٹ بولنے کا بھی فن آنا چاہیے۔ اور شاید مجھے آتا ہے۔ کیونکہ بہت Ú©Ù…ØŒ بہت ہی Ú©Ù… میرے جھوٹ Ú©Ùˆ کئی Ù¾Ú©Ú‘ پایا ہے۔ جھوٹ بولتے ہوئے کہانی اسطرØ+ بیان کرتا ہوں کہ سننے والا بھرپور یقین کر لیتا ہے۔ میں Ù†Û’ بھر پور کوشش Ú©ÛŒ کہ کسی بھی طرØ+ اپنی اس بری عادت سے چھٹکارا پا لوں لیکن ہنوز ناکامی ہی مقدر میں ہے۔ میری کوشش پھر بھی جاری ہے۔ کبھی نہ کبھی تو کامیابی میرے قدم چومے گی۔

    کام چوری بھی میرا دھرم ہے۔ لوگ کوشش کرتے ہیں کہ اپنے پورا دن Ù…Ø+نت کریں اور اس دن Ú©Û’ بدلے ملنے والے رزق Ú©Ùˆ Ø+لا Ù„ کر Ú©Û’ کھائیں، لیکن میں ٹھہرا سخت کام چور۔ ایک تو کام تو ٹالنا اور ٹالتے جانا۔ اور جب کوئی بہانہ کارگر نہ ہو تو پھر پانچ منٹ کا کام گھنٹے میں نبٹانا۔ اور پھر یہ سوچنا کہ آج بہت کام کر لیا اور Ø+لال کر لیا۔ کہا گیا ہے کہ اگر Ø+رام کا ایک لقمہ پیٹ میں چلا جائے تو چالیس دن تک اسکی کوئی عبادت قبول نہیں ہوتی یا کوئی دعا قبول نہیں ہوتی۔ تو پھر میں کیسے اللہ سے یہ شکوہ کروں کہ میری کوئی دعا قبول نہیں ہوتی۔ اور سونے پہ سہاگہ کہ میری اتنی بڑی ہڈ Ø+رامی Ú©Û’ باوجود اللہ کا بے پایاں کرم اور فضل مجھ پر ہر دم رہتا ہے اور پھر میری گستاخیاں تو دیکھیے کہ اسکا شکرادا کرنے میں بھی کنجوسی برتتا ہوں۔ اس پاک ذات Ú©Û’ اØ+سانات Ú©ÛŒ فہرست اتنی بڑی ہے کہ اگر ایک سیکنڈ میں ہزاروں مرتبہ Ú¯Ù† سکیں تو تمام عمر بھی Ú©Ù… ہو Ú¯ÛŒ اور اس ذات Ú©Û’ اØ+سانات ختم نہ ہوں Ú¯Û’Û” اور ہمیں ان اØ+سانات Ú©Û’ بدلے کرنا کیا ہوتا ہے، صرف ایک بار الØ+مد اللہ ہی تو کہنا ہوتا ہے اور وہ بھی ہم نہیں کہہ سکتے۔ پانی پیا ØŒ کہہ دیں الØ+مد اللہ۔ یا اللہ تیرا شکرہے۔ Ú©Ú¾Ú‘Û’ تھے، تھک گئے، کرسی پر بیٹھے، الØ+مد اللہ۔ لیٹ گئے، الØ+مد اللہ۔ کوئی بھی کام کیا تو یا اللہ تیرا شکر ہے، کہنے میں کتنا وقت لگتا ہے۔ لیکن ہم ٹھہرے ازلی نا شکرے۔

    آپ میں سے کنجوس تو بہت لوگوں Ù†Û’ دیکھے ہوں Ú¯Û’ØŒ لیکن مہا کنجوس دیکھنا ہو تو مجھ سے مل Ù„Û’Û” لوگوں Ú©Û’ در پر فقیر آتے ہیں، بھکاری آتے ہیں ØŒ اللہ Ú©Û’ نام پر مانگتے ہیں اور لوگ سینکڑوں ØŒ ہزاروں روپے بنا سوچے سمجھے صرف اپنی عاقبت سنوارنے Ú©Û’ لیے انھیں دے دیتے ہیں۔ انھیں علم ہوتا ہے کہ یہ صرف دعا ہی دے سکتےہیں ØŒ باقی اجر دینے والا تو اللہ ہے۔ اور اجر کب ملے گا یہ بھی علم نہیں۔ لیکن پھر بھی بنا سوچے دیے جا رہے ہیں۔دوسری طرف میں ہوں جس Ú©Û’ دروازے پر کبھی کوئی بھکاری آجائے تو پہلے تو معاف کرو بابا Ú©ÛŒ آواز لگا دیتا ہوں۔ یا اگر Ú©Ú†Ú¾ دینے Ú©Ùˆ دل کرے تو کنجوس تو پھر بھی 5ØŒ 10 روپے دے ہی دیتے ہوں Ú¯Û’ØŒ میں ایک یا دو روپے کا سکہ دیتا ہوں۔ وہ بھی بڑی Ø+قارت سے دیکھتے ہیں۔سکے Ú©Ùˆ نہیں، مجھے کہ لوگ تو کنجوس ہو کر بھی 5ØŒ 10 روپے دیتے ہیں یہ تو کسی اور دنیا Ú©ÛŒ مخلوق نظر آتی ہے کہ ابھی تک ایک اور دو روپے Ú©Û’ سکے میں دعائوں Ú©Ùˆ تول رہا ہے۔ جبکہ اس Ú©Û’ برعکس میری سخاوت دیکھئے فضول میں اتنا خرچ کر لیتا ہوں کہ مہینے Ú©ÛŒ 20 تاریخ Ú©Û’ بعد یار دوستوں سے ادھار مانگتا پھرتا ہوں۔ اور پھر انکو اپنی Ø´Ú©Ù„ اگلے 4ØŒ 5 ماہ تک نہیں دکھاتا، مبادا کہ کہیں Ú†ÙˆÚ© میں Ù¾Ú©Ú‘ کر دھنائی کر لیں اور جیب تک کاٹ لیں۔ اس پر بھی انکو ہی رسوائی ہو گی، میرا تو Ú©Ú†Ú¾ نہیں بگڑے گا۔ کیوں کہ جیب میں Ú©Ú†Ú¾ ہو گا تو انکو Ú©Ú†Ú¾ ملے گا۔

    یار دوست یا آفس والے جب بھی کہتے ہیں کہ آج میں انھیں کھانا کھلائوں تو میری ایسی جان نکلتی ہے جیسے جیسے۔۔۔ بس سمجھ لیں آپ۔ تو پھر یہ ہوتا ہے کہ میرے پاس بہانے Ú¯Ú¾Ú‘Û’ گھڑائے تیار ہوتے ہیں۔ اور بعض اوقات تو ایسا ہو جاتا ہے کہ بجائے اسکے کہ میں انھیں کھانا کھلائوں، الٹا انھیں مجھے خرچے Ú©Û’ لیے رقم دینا Ù¾Ú‘ جاتی ہے کہ میں Ù†Û’ دو دن سے Ú©Ú†Ú¾ پورے طریقے سے نہیں کھایا ہوتا۔ بس ایک عدد روٹی اور ایک Ú©Ù¾ چائے پر پورا دن گزرتا ہے، دوپہر کا کھانا نہیں کھاتا بلکہ پانی Ù¾ÛŒ Ù¾ÛŒ کر پیٹ Ú©ÛŒ پوجا کراتا ہوں۔ رات Ú©Û’ کھانے میں بھی ایک Ú©Ù¾ قہوہ Ú©Û’ ساتھ ایک نان نوش ہوتا ہے۔ تو یہ باتیں سن کر میرے دوستوں Ú©Ùˆ مجھ پر رØ+Ù… کیوں نہیں آئے گا۔

    ایک گانا کبھی سنا تھا اور آج کل بھی اکثر اپنے لیے گنگناتا رہتا ہوں۔ مطلبی ہیں لوگ یہاں پر، مطلبی زمانہ۔۔۔۔۔ اپنے لیے اسلیے گنگنا تا ہوں کہ مجھ سے زیادہ خود غرض کبھی کسی نے نہ دیکھا ہو گا۔میں ہمیشہ دوست بناتا ہوں اور بہت بناتا ہوں۔ مجھ سے ذرا ہنس کر کوئی بات کر لے، سمجھ لیں کہ جو ہنس گیا ، وہ پھنس گیا۔ تو اس ہنسے والے کو پھر وہ مکھن لگاتا ہوں کہ وہ میری چکنی چپڑی باتوں میں ایسا آتا ہے کہ میری دوستی پر فخر کرتا ہے۔ لیکن اس کو یہ نہیں علم ہوتا کہ اس نے کس بلا کو اپنے گلے لگا لیا ہے۔ کیونکہ شروع کے چند دن تو بات صرف ہیلو ہائے تک رہتی ہے۔ اور جب میں یہ دیکھتا ہوں کہ اب کچھ بات بن سکتی ہے اور اس بندے سے کوئی نہ کوئی کام نکل سکتا ہے تو پھر اپنا کام نکالتا ہوں۔ اور اگر بدلے میں وہ کسی کام کا کہہ دے تو جھوٹ بولناتو میرا ایک فن ہے۔ اسکو وہ گولی دیتا ہوں، وہ پھرکی کراتا ہوں کہ مجھ سے دوبارہ کسی کام کا کہنے کے لیے ایک ہزار بار سوچتا ہے۔ البتہ میرے ہر کام کو بسم اللہ کہنے کو ہر دم تیار رہتا ہے۔ جب دوستوں سے سمجھتا ہوں کہ اب یہ کام کہ نہیں رہے تو پھر آہستہ آہستہ ان سے دوستی کم ہوتی جاتی ہے اور ایک دن میں انکے لیے گم ہو جاتا ہوں۔

    صرف ایک اچھی عادت جو مجھ میں ہے وہ ہے خوشامد نہ کرنا۔ آج تک میں Ù†Û’ کبھی بھی اپنے کسی جائز کام Ú©Û’ لیے کسی Ú©ÛŒ بھی خوشامد نہیں کی۔ ناجائز کام تو ظاہر ہے ناجائز طریقے سے ہی ہوتا ہے۔ اگر مجھے کبھی اپنے سینئر سے کام پڑا تو خوشامد نہیں کی۔ سیدھی طرØ+ طریقہ کار Ú©Û’ مطابق Ù„Ú©Ú¾ کر کہہ دیا یا زبانی کہہ دیا، اگر مان گئے تو ٹھیک نہ مانے تو پھر ناجائز طریقہ اختیار کیا۔ کسی اختیار والے Ú©Ùˆ کہہ دیا کہ یہ کام کرانا ہے۔ اسی خوشامد نہ کرنے Ú©ÛŒ وجہ سے اپنے افسرانِ بالا سے پوری طرØ+ نہ بن پائی۔ ایک تو انکے منہ پر انکی غلطی بتا دینا اور دوسری خوشامد نہ کرنا ØŒ یہ دونو Úº باتیں افسروں Ú©Ùˆ ایک آنکھ نہ بھائیں، نہ بھاتی ہیں۔

    اب تک آپ نے دوسروں سے بہت سی تعریفیں سنی ہوں گی، لیکن سوچا کہ کچھ اپنے بارے میں لکھ دوں کہ لوگ مجھ سے دوستی کرتے ہوئے کم از کم ایک بار ضرور سوچیں۔

    خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں ، اسی کا نام زندگی ہے۔
    Mhbt zps0200a907 - بلا عنوان
    123 - بلا عنوان

  2. #2
    Join Date
    May 2012
    Location
    !!!KiSii Kii DuAouN meii!!!:):)
    Posts
    10,485
    Mentioned
    83 Post(s)
    Tagged
    10415 Thread(s)
    Rep Power
    2184019

    Default Re: بلا عنوان

    MASHAA ALLAH......... veryyyyyy well written.......
    ---------------- -----------------

    sigpic16201 13 - بلا عنوان


    -------------------------------------------------------------
    some people are worth
    melting for....!!!
    ..(olaf)..
    ------------------------------------------------------------------------


  3. #3
    Join Date
    Sep 2010
    Location
    Mystic falls
    Age
    36
    Posts
    52,044
    Mentioned
    326 Post(s)
    Tagged
    10829 Thread(s)
    Rep Power
    21474903

    Default Re: بلا عنوان

    acha likha hai aisi burayiaan to aamomann aam hi hain society main zarurat koshish karnay ki hai /up
    ALLAH PAK hum ko hidayat naseeb farmaye ameen

    eq2hdk - بلا عنوان

  4. #4
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    Lahore , Pakistan
    Age
    34
    Posts
    1,938
    Mentioned
    41 Post(s)
    Tagged
    6498 Thread(s)
    Rep Power
    21474852

    Default Re: بلا عنوان

    awesome............... Excellent ;-)






  5. #5
    Join Date
    Apr 2011
    Location
    pakistan
    Posts
    3,290
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    2597 Thread(s)
    Rep Power
    541184

    Default Re: بلا عنوان

    zabrdast

  6. #6
    Join Date
    Jun 2011
    Location
    China
    Posts
    4,834
    Mentioned
    29 Post(s)
    Tagged
    9237 Thread(s)
    Rep Power
    21474854

    Default Re: بلا عنوان

    bht acha likha /up
    Zindagi tu apnay he qadmun pe chalti hay Faraz
    Auron k Sahary tu Janazy utha kartay hain

  7. #7
    Join Date
    Jan 2012
    Location
    Lost...
    Posts
    17,151
    Mentioned
    135 Post(s)
    Tagged
    11596 Thread(s)
    Rep Power
    3865509

    Default Re: بلا عنوان

    bohat khoob tehreer
    Teri ankhon uworiginal - بلا عنوان

  8. #8
    Join Date
    Feb 2012
    Location
    karachi
    Posts
    845
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    142 Thread(s)
    Rep Power
    0

    Default Re: بلا عنوان

    Nice bahi

  9. #9
    Join Date
    Sep 2012
    Location
    Bermuda Triangles
    Posts
    3,039
    Mentioned
    3 Post(s)
    Tagged
    3495 Thread(s)
    Rep Power
    16

    Default Re: بلا عنوان

    اچھا لکھا لکھتے رہیں پر ہم کو یہ سب مبالغہ آرائی لگتی ہے

  10. #10
    Join Date
    Jan 2011
    Location
    pakistan
    Posts
    9,091
    Mentioned
    95 Post(s)
    Tagged
    8378 Thread(s)
    Rep Power
    429521

    Default Re: بلا عنوان

    bht acha likha
    keep it up


Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •