Qafas Mai'n Bass Parhaknay Ko Hovay Hai'n Baal O Par Paidaa
محبت کی اسیری سے رہائی مانگتے رہنا
بہت آساں نہیں ہوتا جدائی مانگتے رہنا
ذرا سا عشق کر لینا، ذرا سی آنکھ بھر لینا
عوض اِس کے مگر ساری خدائی مانگتے رہنا
کبھی محروم ہونٹوں پر دعا کا حرف رکھ دینا
کبھی وحشت میں اس کی نارسائی مانگتے رہنا
وفاؤں کے تسلسل سے محبت روٹھ جاتی ہے
کہانی میں ذرا سی بے وفائی مانگتے رہنا
عجب ہے وحشتِ جاں بھی کہ عادت ہو گئی دل کی
سکوتِ شامِ غم سے ہم نوائی مانگتے رہنا
کبھی بچے کا ننھے ہاتھ پر تتلی کے پر رکھنا
کبھی پھر اُس کے رنگوں سے رہائی مانگتے رہنا
Qafas Mai'n Bass Parhaknay Ko Hovay Hai'n Baal O Par Paidaa
(-: Bol Kay Lab Aazaad Hai'n Teray :-)