کسی فقیر نے بھیک مانگنے کے لئے ایک گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا تو ایک بچہ باہر نکلا۔بچے نے فقیر سے پوچھا ”شربت پیو گے؟“
فقیر نے خوش ہوکر دانت نکال دئے اور گردن ہلا کر کہا ”کیوں نہیں۔شربت میں ذرا برف ذیادہ ڈال دینا۔“
بچے نے فقیر کو تین گلاس شربت پلادئیے تو فقیر نے پوچھا ”کیا آج گھر میں شربت ذیادہ بنا ہے؟“
بچے نے معصومیت سے کہا”ہاں شربت تو ذیادہ ہی بنا تھا بس اس میں مینڈک گرگیا تھا۔