مجھے کیسے یقیں آئے؟
Ù…Ø+بت تم بھی کرتے ہو
تمہیں جب بھی کبھی دیکھا
سدا خوش باش ہی پایا
ہمیشہ ہنستے رہتے ہو
کبھی روتے نہیں پایا
کبھی غمگین نہیں دیکھا
ہمیشہ مست رہتے ہو
Ù…Ø+بت کرنے والوں پر
کبھی مستی نہیں چھاتی
کبھی رونق نہیں آتی
نہ وہ سرسبز ہوتے ہیں
Ù…Ø+بت کرنے والے دل
ہمیشہ زرد ہوتے ہیں
تو پھر کیسے یقیں کر لوں؟
Ù…Ø+بت تم بھی کرتے ہو