کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ کونسا شہر ہے جسکی زمین کو حضرت جبرئیل علیہ السلام نے کعبہ کا طواف کرایا؟
جب حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اہل مکہ کیلیے یہ دعا مانگی کہ
"اے میرے رب اس شہر کو باعث امن بنا دے اور یہاں کے رہنے والوں کوپھلوں کا رزق دے"
البقرہ
تو جبرئیل علیہ السلام کو حکم ہوا کہ وہ اپنے پروں پر ملک شام سے کچھ زمین اٹھا کر لے جائیں اسے سات مرتبہ کعبہ کا طواف کرائیں اور پھر اسے
مکہ مکرمہ سے چند میل دور دو پہاڑوں پر رکھ دیں ۔ اسکا نام طائف ہوگا۔عرب جیسے گرم اور خشک ملک میں مکہ معظمہ کے قریب
ہی وہ جگہ بھی رکھ دی گئی جہاں کی ہوا خوب سرد رہتی ہے اور قسم قسم کے نفیس میوے بکثرت پیدا ہوتے ہیں۔جس سے مکہ مکرمہ کی منڈی پھلوں سے بھری رہتی ہے