دعا کی فضیلت
اے میرے رب! میں تجھ سے دعا ماںگ کر کبھی بھی نامراد نہیں ہوا- (سورۃ مریم :14)
دعا عبادت ہے:
حضرت نعمان بن بشیر رض کہتے ہین کہ رسول اللہ ۖ نے فرمایا: دعا ہی عبادت ہے پھر آپ ۖ نے یہ آیت پرھی "تمہارا رب کہتا ہے مجھ سے دعا ماںگو میں تمہاری دعا قبول کروں گا"- اسے احمد، ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ (حسن)
دعا اللہ کے نزدیک بڑی عظمت والا عمل ہے:
حضرت ابو ہریرہ رض کہتے ہیں رسول اللہ ۖ نے فرمایا " اللہ کے نزدیک دعا سے زیادہ عطمت والا عمل کوئی نہیں"۔ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ (حسن)
دعا سے تقدیر بدل جاتی ہے:
حضرت سلمان فارسی رض کہتے ہیں رسول اللہ ۖ نے فرمایا" تقدیر کو دعا کے علاوہ کوئی چيز نہیں بدل سکتی اور عمر میں نیکی کے علاوہ کوئی چيز اضافہ نہیں کرسکتی"۔ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ (حسن)
اللہ تعالی جسے اپنی رحمت سے نوازا چاہتے ہیں اسے دعا کی توفیق عنایت فرمادیتے ہیں:
حضرت عبد اللہ ابن عمر رض کہتے ہیں رسول اللہ ۖ نے فرمایا: "جس شخص کے لیے دعا کا دروازہ کھولا گیا (یعنی دعا کی توفیق دی گئک) اس کے لیے گویا رحمت کے درواوے کھول دیے گئے اور جوچيز اللہ سے ماںگی جاتی ہے ان میں سب سے زیادہ اللہ کے نزدیک پسندیدہ عافیت ہے"۔ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ (صحیح)
دعا کرنے والے کو اللہ کبھی محروم نہیں رکھتے:
حصرت سلمان فارسی رض کہتے ہیں رسول اللہ ۖ نے فرمایا: " تمہارا ربّ برا حیا کرنے والا اور سحی ہے جب بندہ اس کے حضور ہاتھ اٹھاتا ہے تو انہین خالی لوٹاتے ہوئے شرم آتی ہے"- اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ (صحیح) ----