اللہ کا تقرب کب ملتا ہے؟ جب تم اپنے آپ سے باہر ہو جاؤ کیونکہ اللہ اس لباس میں نہیں ملتا۔ اس لباس میں تو علم ملتا ہے عرفان ملتاہے اور خیال ملتا ہے۔ لیکن تقرب نہیں ملتا۔مشاہدہ کب
ملتاہے؟ جب آپ اپنی اس ذات سے باہر ہو جائیں کیونکہ اس ذات کے اندر اس ذات کا شعور تو مل سکے گا لیکن اس ذات کا مشاہدہ نہیں ملے گا۔کیونکہ مشاہدے کے لئے ایک شرط ہے کہ آپ
اپنے جامہ ہستی سے الگ ہو جاؤ۔ اس راستے والا شخص مجذوب ہو جاتا ہے یا پھر دوسرا راستہ عبادت کا راستہ ہے یعنہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر جل کر جلوہ حق
مل سکتا ہے یا پھر محویت کے علام میں اتنا گم ہو جاؤ کہ اپنا آپ بھی نہ رہے کہ نہ میں، میں رہے، نہ تو ، تو رہے۔
واصف علی واصف، گفتگو 3، صفحہ: 269