Results 1 to 3 of 3

Thread: دسمبر اب کے آؤ تو

  1. #1
    Join Date
    Apr 2010
    Location
    sab k dil main
    Age
    41
    Posts
    303
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    23 Thread(s)
    Rep Power
    214763

    Default دسمبر اب کے آؤ تو

    دسمبر اب کے آؤ تو
    تم اُ س شہرِ تمنا کی خبر لانا
    کہ جس میں جگنوؤں کی کہکشائیں جھلملاتی ہیں
    جہاں تتلی کے رنگوں سے فضائیں مسکراتی ہیں
    وہاں چاروں طرف خوشبو وفا کی ہے
    اور اُس کو جو بھی پوروں سے
    نظر سے چھو گیا پل بھر
    مہک اُٹھا
    دسمبر اب کے آؤ تو
    تم اُ س شہرِ تمنا کی خبر لانا
    جہاں پر ریت کے ذرے ستارے ہیں
    گُل و بلبل ، مہ و انجم ، وفا کے استعارے ہیں
    جہاں دل وہ سمندر ہے، کئی جس کے کنارے ہیں
    جہاں قسمت کی دیوی مٹھیوں میں جگمگاتی ہے
    جہاں دھڑکن کی لے پر بے خودی نغمے سُناتی ہے
    دسمبر! ہم سے نہ پوچھو ہمارے شہر کی بابت
    یہاں آنکھوں میں گزرے کارواں کی گرد ٹہری ہے
    لبوں پر العطش ہے، بطن میں فاقے پنپتے ہیں
    Ù…Ø+بّت برف جیسی ہے یہاں
    اور دھوپ کے کھیتوں میں اُگتی ہے
    یہاں جب صبØ+ آتی ہے تو
    شب کےسارے سپنے
    راکھہ کے اک ڈھیر کی صورت میں ڈھلتے ہیں
    یہاں جذبوں کی ٹوٹی کرچیاں آنکھوں میں چُبھتی ہیں
    یہاں دل کے لہو میں اپنی پلکوں کو
    ڈبو کر ہم سُنہرے خواب بُنتے ہیں
    پھر اُن خوابوں میں جیتے ہیں
    اُنہی خوابوں میں مرتے ہیں
    دریدہ روØ+ Ú©Ùˆ لفظوں سے سینا Ú¯Ùˆ نہیں ممکن
    مگر پھر بھی
    دسمبر! اب کے آؤ تو
    تم اُ س شہرِ تمنا کی خبر لانا۔۔!!!


    فاخرہ بتول

  2. #2
    Join Date
    May 2012
    Location
    !!!KiSii Kii DuAouN meii!!!:):)
    Posts
    10,485
    Mentioned
    83 Post(s)
    Tagged
    10415 Thread(s)
    Rep Power
    2184019

    Default Re: دسمبر اب کے آؤ تو

    Wah..bht umda
    ---------------- -----------------

    sigpic16201 13 - دسمبر اب کے آؤ تو


    -------------------------------------------------------------
    some people are worth
    melting for....!!!
    ..(olaf)..
    ------------------------------------------------------------------------


  3. #3
    Join Date
    Apr 2010
    Location
    sab k dil main
    Age
    41
    Posts
    303
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    23 Thread(s)
    Rep Power
    214763

    Default Re: دسمبر اب کے آؤ تو

    Quote Originally Posted by farida aslam View Post
    Wah..bht umda



    thnx
    2rn92dt - دسمبر اب کے آؤ تو

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •