Results 1 to 6 of 6

Thread: دوزخ میں ہے دنیا اِسے جنت کی پڑی ہے

  1. #1
    Join Date
    Apr 2010
    Location
    sab k dil main
    Age
    41
    Posts
    303
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    23 Thread(s)
    Rep Power
    214763

    Default دوزخ میں ہے دنیا اِسے جنت کی پڑی ہے

    آندھی ہے تلاطم ہے مصیبت ہے بلا ہے
    شعلے ہیں شرارے ہیں جہنم کی ہوا ہے
    نفرت کا یہ موسم ہے تعصب کی فضا ہے
    Ù…Ø+شر سے بہت پہلے یہاں Ø+شر بپا ہے
    سجدے بھی کیےخاک پہ مانگی ہے دعا بھی
    ناراض ہے اس قوم سے شاید کہ خدا بھی
    ہر سمت یہاں نالہ و فریاد و فغاں ہے
    بستی کہاں بستی ہے قیامت کا سماں ہے
    دنیا کی ہے یہ شکل کہ دوزخ کا گماں ہے
    اے مالکِ کونین ترا رØ+Ù… کہاں ہے
    برہم ہوئے انسان غم و رنج و الم سے
    مایوس نہ کر اِن کو عنایت سے کرم سے
    افسوس کہ آپس میں ہیں ہم بر سرِ پیکار
    روتے ہیں یہاں لوگ تو خوش ہوتے ہیں اغیار
    اِس قوم کو کیا جانئے کیا لگ گیا آزار
    انجام سے ڈرتا ہوں کہ اچھے نہیں آ ثار
    Ø+الات سے ہر ایک ہے بے چین پریشان
    اِس ملک میں چلتا ہے کسی اور کا فرمان
    Ø+یران ہوں یہ لوگ بھی انسان ہیں یا رب
    جاتے ہیں جہاں موت کا سامان ہیں یا رب
    چلتا ہوا پھرتا ہوا طوفان ہیں یا رب
    دنیا کی نظر میں یہ مسلمان ہیں یا رب
    بندے ہیں ترے دہر میں یہ کام کیا ہے
    ہر دیس میں اسلام کو بدنام کیا ہے
    اس طرØ+ Ú©Û’ بے رØ+Ù… بھی ہوتے ہیں مسلمان
    دکھ درد سے بےØ+س ہیں کہ جیسے کوئی بے جان
    دیندار ہیں ایسے کہ نہیں دین کی پہچان
    رکھتے ہیں تمنا کہ ہر اک شہر ہو سنسان
    کوتاہی افکار ہے اور ذہن ہیں بیمار
    دوزخ کے ہیں معمار یہ جنت کے طلبگار
    ظالم ہیں کہ مظلوم ہیں کیا جانئے کیا ہیں
    یہ اہلِ ستم ہیں کہ گرفتارِ بلا ہیں
    بیداد کی تصویر ہیں نفرت کی ادا ہیں
    بت خانہ عالم میں پرستارِ خدا ہیں
    مرنے کے سوا کوئی تمنا نہیں رکھتے
    بیمار ہیں پر شوقِ مسیØ+ا نہیں رکھتے
    گزری ہے کچھ ایسی کہ زمانے سے ہیں بیزار
    پھولوں سے نہیں گلشنِ ہستی میں سروکار
    ہر موجِ صبا کرتی ہے اک درد کو بیدار
    مرنے کو ہیں تیا ر یہ نا واقفِ اسرار
    پیدا ہوئے جس دن سے مرے ہیں نہ جئے ہیں
    بے خوف و خطر جسموں سے بم باندھ لئے ہیں
    جا کر کسی مسجد میں اڑا دیتے ہیں خود کو
    بچوں کے سکولوں میں جلا دیتے ہیں خود کو
    قاتل ہیں کچھ ایسے کہ مٹا دیتے ہیں خود کو
    نفرت Ú©ÛŒ یہ Ø+د ہے کہ بھلا دیتے ہیں خود Ú©Ùˆ
    مل جائے گا کیا اِن کو اگر سوگ بہت ہوں
    مرتے ہیں وہاں جا کے جہاں لوگ بہت ہوں
    مقصد ہے کہ شہروں میں تباہی سی مچا دیں
    اونچی ہیں سروں سے جو عمارات گرا دیں
    بارود کے شعلوں میں گلستاں کو جلا دیں
    مٹنا ہے اگر خود تو ہر اک چیز مٹا دیں
    جیتے رہے کچھ اور تو کیا اِن کو ملے گا
    وہ زخم ہے دل پر نہ مٹے گا نہ سلے گا
    مانا کہ بڑے قہر سے گزرے ہیں بچارے
    ماں باپ بہن بھائی مرے جنگ میں سارے
    بمباریاں اِن پر ہوئیں برسے ہیں شرارے
    اØ+باب جو باقی تھے وہ جنت Ú©Ùˆ سدھارے
    دو بار قیامت تو بپا ہو نہیں سکتی
    دکھ ایسے ملے ہیں کہ دوا ہو نہیں سکتی
    کس سمت کو جانا ہے بتاتا ہے کوئی اور
    یہ راہِ ستم اِن کو دکھاتا ہے کوئی اور
    مرنے کے یہ انداز سکھاتا ہے کوئی اور
    آگ اپنی ہے پر اِس کو لگاتا ہے کوئی اور
    ناقص ہیں جو چلتے ہیں سہارے پہ کسی کے
    سب کارِ نمایاں ہیں اشارے پہ کسی کے
    دنیا نے ہمیں جو بھی کہا مان لیا ہے
    Ø+کام Ù†Û’ امداد کا اØ+سان لیا ہے
    خیرات پہ جینا ہے یہی ٹھان لیا ہے
    غیروں نے ہر اک رمز کو پہچان لیا ہے
    مسجد میں یونہی جاتے ہیں راØ+ت Ú©Û’ پجاری
    پیسوں سے یہ بن جاتے ہیں ظالم Ú©Û’ Ø+واری
    رستہ کوئی واضØ+ ہے نہ منزل کا نشاں ہے
    سب نفع کے پیچھے ہیں یہی سب کا زیاں ہے
    سونے کی نظر ہے یہاں پیسے کی زباں ہے
    ارزاں ہے کوئی چیز تو اک خواب گراں ہے
    الجھی ہوئی باتوں میں بہت پیچ ہیں خم ہیں
    بت خانہ مذہب میں تخیل کے صنم ہیں
    لازم ہیں ترقی کے لئے صنعت و ا یجاد
    اب علم پہ ہے قوتِ اقوام کی بنیاد
    ہوتی ہے سدا مفلس و کمزور پہ بیداد
    ہم قیدِ غلامی میں ہیں اب تک نہیں آزاد
    یہ بات نہ سمجھیں گے اسیرانِ روایات
    جاری ہیں لبِ واعظ Ùˆ ملا پہ Ø+کایات
    اوپر کوئی دنیا ہے کہ Ø+وروں سے بھری ہے
    کیا گیسو و رخسار ہیں کیا جلوہ گری ہے
    ہر شاخ گلستانِ تمنا کی ہری ہے
    واعظ کا مصلیٰ نہیں لالچ کی دری ہے
    کچھ فکر نہیں سب پہ مصیبت کی گھڑی ہے
    دوزخ میں ہے دنیا اِسے جنت کی پڑی ہے
    2rn92dt - دوزخ میں ہے دنیا اِسے جنت کی پڑی ہے

  2. #2
    Join Date
    Feb 2009
    Location
    City Of Light
    Posts
    26,767
    Mentioned
    144 Post(s)
    Tagged
    10310 Thread(s)
    Rep Power
    21474878

    Default Re: دوزخ میں ہے دنیا اِسے جنت کی پڑی ہے

    Nice



    3297731y763i7owcz zps9ed156a3 - دوزخ میں ہے دنیا اِسے جنت کی پڑی ہے

    MAY OUR COUNTRY PROGRESS IN EVERYWHERE AND IN EVERYTHING SO THAT THE WHOLE WORLD SHOULD HAVE PROUD ON US
    PAKISTAN ZINDABAD











  3. #3
    Join Date
    Jul 2010
    Location
    Karachi....
    Posts
    31,280
    Mentioned
    41 Post(s)
    Tagged
    6917 Thread(s)
    Rep Power
    21474882

    Default Re: دوزخ میں ہے دنیا اِسے جنت کی پڑی ہے

    wah zbrdastt


    Ik Muhabbat ko amar karna tha.....

    to ye socha k ..... ab bichar jaye..!!!!


  4. #4
    Join Date
    Apr 2010
    Location
    sab k dil main
    Age
    41
    Posts
    303
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    23 Thread(s)
    Rep Power
    214763

    Default Re: دوزخ میں ہے دنیا اِسے جنت کی پڑی ہے

    Quote Originally Posted by Zindagi View Post
    Nice
    Quote Originally Posted by SenoriTa View Post
    wah zbrdastt



    ap donon doston ka bht shukria.........
    2rn92dt - دوزخ میں ہے دنیا اِسے جنت کی پڑی ہے

  5. #5
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Rep Power
    21474910

    Default Re: دوزخ میں ہے دنیا اِسے جنت کی پڑی ہے

    beautiful





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  6. #6
    Join Date
    Apr 2010
    Location
    sab k dil main
    Age
    41
    Posts
    303
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    23 Thread(s)
    Rep Power
    214763

    Default Re: دوزخ میں ہے دنیا اِسے جنت کی پڑی ہے

    Quote Originally Posted by chacha chaudhry View Post
    beautiful
    shukria chacha jee

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •