انسان جب تک نہیں جانتا اُس وقت تک بڑا مُضطرب اور مُتجسّس رھتا ھے اور جب جان جاتا ھے تو اُس کی بےکلی بےدم ھوجاتی ھے۔ وہ بڑا نچنّت اور لاپرواہ ھوجاتا ھے۔ دِین و دنیا میں جو بھی پردہ اَخفا میں ھے وہ پُراسرار، مقدّس، زبردست اور قائم ھے۔۔۔ خُدا بھی اگر کسی شکل و صورت میں ظاہر ھوجاتا تو شاید اپنے ازلی ابدی تصور سے کچھ اور ھوجاتا جو یقیناً خدا نہ ھوتا۔

کاجل کوٹھا از بابا Ù…Ø+مد ÛŒØ+یی خان صفØ+ہ نمبر 785