اسلام علیکم


ایک چھوٹی سی چیز جس کا ہم بالکل بھی خیال نہیں رکھتے۔امید ہے اس پوسٹ کے بعد ہم یہ لفظ استعمال کرنے سے پہلے ایک مرتبہ ضرور سوچیں گے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔


‎25 دسمبر Ú©Ùˆ رب کائنات Ú©ÛŒ شان میں عظیم گستاخی Ú©ÛŒ جاتی ہے۔ کرسمس منانے والوں اور منانے والوں Ú©Ùˆ مبارک باد کہنے والے گویا یہ تسلیم کررہے ہیں کہ اللہ جل جلالہ Ú©ÛŒ بھی بیوی اور بیٹا ہے (نعوذ باللہ)Û” ایسی بڑی گستاخی پر آسمان Ù¾Ú¾Ù¹ جائے ØŒ زمین شق ہوجائے اور پہاڑ ریزہ ریزہ ہوجائے تو بھی تعجب Ú©ÛŒ بات نہیں۔ یہ بات قرآن میں اللہ ÙˆØ+دہ لاشریک Ù†Û’ ان الفاظ میں بیان Ú©ÛŒ ہے:
ÙˆÙŽ قَالُوا اتَّخَذَ الرَّØ+ۡمٰنُ وَلَدًا
اور کہتے ہیں کہ خدا بیٹا رکھتا ہے
لَقَدۡ جِئۡتُمۡ شَیۡئًا اِدًّا
(ایسا کہنے والو یہ تو) تم بری بات (زبان پر) لائے ہو
تَکَادُ السَّمٰوٰتُ یَتَفَطَّرۡنَ مِنۡہُ وَ تَنۡشَقُّ الۡاَرۡضُ وَ تَخِرُّ الۡجِبَالُ ہَدًّا
قریب ہے کہ اس (افتراء) سے آسمان پھٹ پڑیں اور زمین شق ہوجائے اور پہاڑ پارہ پارہ ہو کر گر پڑیں
اَنۡ دَعَوۡا لِلرَّØ+ۡمٰنِ وَلَدًا
کہ انہوں نے خدا کے لئے بیٹا تجویز کیا
ÙˆÙŽ مَا یَنۡۢبَغِیۡ لِلرَّØ+ۡمٰنِ اَنۡ یَّتَّخِذَ وَلَدًا
اور خدا کو شایاں نہیں کہ کسی کو بیٹا بنائے
اِنۡ کُلُّ Ù…ÙŽÙ†Û¡ فِی السَّمٰوٰتِ ÙˆÙŽ الۡاَرۡضِ اِلَّاۤ اٰتِی الرَّØ+ۡمٰنِ عَبۡدًا
تمام شخص جو آسمانوں اور زمین میں ہیں سب خدا کے روبرو بندے ہو کر آئیں گے۔
القرآن سورة مريم