Page 1 of 3 123 LastLast
Results 1 to 10 of 26

Thread: رب کائنات کی شان میں عظیم گستاخی

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Rep Power
    21474910

    Default رب کائنات کی شان میں عظیم گستاخی

    اسلام علیکم


    ایک چھوٹی سی چیز جس کا ہم بالکل بھی خیال نہیں رکھتے۔امید ہے اس پوسٹ کے بعد ہم یہ لفظ استعمال کرنے سے پہلے ایک مرتبہ ضرور سوچیں گے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔


    ‎25 دسمبر کو رب کائنات کی شان میں عظیم گستاخی کی جاتی ہے۔ کرسمس منانے والوں اور منانے والوں کو مبارک باد کہنے والے گویا یہ تسلیم کررہے ہیں کہ اللہ جل جلالہ کی بھی بیوی اور بیٹا ہے (نعوذ باللہ)۔ ایسی بڑی گستاخی پر آسمان پھٹ جائے ، زمین شق ہوجائے اور پہاڑ ریزہ ریزہ ہوجائے تو بھی تعجب کی بات نہیں۔ یہ بات قرآن میں اللہ وحدہ لاشریک نے ان الفاظ میں بیان کی ہے:
    وَ قَالُوا اتَّخَذَ الرَّحۡمٰنُ وَلَدًا
    اور کہتے ہیں کہ خدا بیٹا رکھتا ہے
    لَقَدۡ جِئۡتُمۡ شَیۡئًا اِدًّا
    (ایسا کہنے والو یہ تو) تم بری بات (زبان پر) لائے ہو
    تَکَادُ السَّمٰوٰتُ یَتَفَطَّرۡنَ مِنۡہُ وَ تَنۡشَقُّ الۡاَرۡضُ وَ تَخِرُّ الۡجِبَالُ ہَدًّا
    قریب ہے کہ اس (افتراء) سے آسمان پھٹ پڑیں اور زمین شق ہوجائے اور پہاڑ پارہ پارہ ہو کر گر پڑیں
    اَنۡ دَعَوۡا لِلرَّحۡمٰنِ وَلَدًا
    کہ انہوں نے خدا کے لئے بیٹا تجویز کیا
    وَ مَا یَنۡۢبَغِیۡ لِلرَّحۡمٰنِ اَنۡ یَّتَّخِذَ وَلَدًا
    اور خدا کو شایاں نہیں کہ کسی کو بیٹا بنائے
    اِنۡ کُلُّ مَنۡ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ اِلَّاۤ اٰتِی الرَّحۡمٰنِ عَبۡدًا
    تمام شخص جو آسمانوں اور زمین میں ہیں سب خدا کے روبرو بندے ہو کر آئیں گے۔
    القرآن سورة مريم





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  2. #2
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    Lahore , Pakistan
    Age
    34
    Posts
    1,938
    Mentioned
    41 Post(s)
    Tagged
    6498 Thread(s)
    Rep Power
    21474852

    Default Re: رب کائنات کی شان میں عظیم گستاخی

    Allah Ta-Allah hamain Rah-e-Mustaqeem pr chalye....!! Ameen






  3. #3
    Hidden words's Avatar
    Hidden words is offline "-•(-• sтαү мιηε •-)•-"
    Join Date
    Nov 2011
    Location
    Kisi ki Ankhon Aur Dil Mein .......:P
    Posts
    56,916
    Mentioned
    322 Post(s)
    Tagged
    10949 Thread(s)
    Rep Power
    21474906

    Default Re: رب کائنات کی شان میں عظیم گستاخی

    walikum asalam
    ALLAH sab ko hidayat k rastay pe chalnay ki tofeeq ata farmaye Ameen
    suno hworiginal - رب کائنات کی شان میں عظیم گستاخی
    575280tvjrzkx7ho zps19409030 - رب کائنات کی شان میں عظیم گستاخیღ∞ ι ωιll αlωαуѕ ¢нσσѕє уσυ ∞ღ 575280tvjrzkx7ho zps19409030 - رب کائنات کی شان میں عظیم گستاخی

  4. #4
    Join Date
    Aug 2012
    Location
    Baazeecha E Atfaal
    Posts
    14,528
    Mentioned
    1112 Post(s)
    Tagged
    210 Thread(s)
    Rep Power
    27

    Default Re: رب کائنات کی شان میں عظیم گستاخی

    (-: Bol Kay Lab Aazaad Hai'n Teray :-)


  5. #5
    Join Date
    Sep 2010
    Location
    Mystic falls
    Age
    36
    Posts
    52,044
    Mentioned
    326 Post(s)
    Tagged
    10829 Thread(s)
    Rep Power
    21474903

    Default Re: رب کائنات کی شان میں عظیم گستاخی

    Walaikumusalam

    Jazak ALLAh khair

    eq2hdk - رب کائنات کی شان میں عظیم گستاخی

  6. #6
    Join Date
    Mar 2010
    Location
    ممہ کہ دل میں
    Posts
    40,298
    Mentioned
    32 Post(s)
    Tagged
    4710 Thread(s)
    Rep Power
    21474891

    Default Re: رب کائنات کی شان میں عظیم گستاخی

    اللہ تعالی ایسے لوگوں کو ہدایت عطا کریں ۔
    جزاک اللہ خیر ۔۔۔

  7. #7
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,881
    Mentioned
    108 Post(s)
    Tagged
    8578 Thread(s)
    Rep Power
    21475005

    Default Re: رب کائنات کی شان میں عظیم گستاخی

    اللہ ہمیں ایسے خرافات سے بچائے اور ہمیں دین پر موت دے آمین

    اللہ پاک آپ کو جزائے خیر دے

    میں کچھ اور دلیل سے اس پوسٹ میں وضاحت شامل کر دیتا ہیں

  8. #8
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,881
    Mentioned
    108 Post(s)
    Tagged
    8578 Thread(s)
    Rep Power
    21475005

    candel Re: رب کائنات کی شان میں عظیم گستاخی

    کفار و مشرکین کے مذہبی تہواروں میں سے جیسے ہی کسی تہوار کی آمد ہوتی ہے مثلاً ہندوؤں کی ہولی اور دیولی، سکھوں کے بابا گرو ناناک کا جنم دن اور خاص کر عیسائیوں کی کرسمس تو فوراً ہمارے ارباب اختیار اور دانشور حضرات رواداری، محبت، بھائی چارہ اور فروغ امن کے نام ان تہواروں کو نہ صرف خوش آمدید کہتے ہیں بلکہ ان تہواروں کی مذہبی رسومات یا تقریبات میں بنفس نفیس شرکت کرتے ہیں۔

    چنانچہ معاملے اگر ہمارے ان ارباب اختیار اور دانشورحضرات کا ہوتا جن کا دین اورغیرت سے دور تک کا کوئی واسطہ نہیں تو خیر تھی لیکن یہاں صورتحال یہ ہے کہ وہ دینی و سیاسی جماعتیں جو توہین رسالت اور دیگر دینی و ملی معاملات پر زبانی طور پر مرمٹنے کے دعوے کرتے نہیں تھکتی، ان کے قائدین نہ صرف ان تہواروں میں شرکت کرتے ہیں بلکہ اس بات سے قطع نظر کہ ان تہواروں کی تعظیم اور ان میں شرکت کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ کیا ان تہواروں کی جانتے بوجھتے اور شعوری طورپر تعظیم اور ان میں شرکت کفر تو نہیں ہے؟ اب تو ان تہواروں کی تقریبات اپنے دینی مراکز میں کرانے سے بھی نہیں چوکتے۔

    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:



    ((عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَنْ تَشَبَّہَ بِقَوْمٍ فَہُوَ مِنْہُمْ)) (سنن ابی داود،ج:۱۱،ص:۴۸رقم:۳۵۱۲)

    ”جو شخص کسی قوم کی مشابہت اختیار کرے تو وہ انہی میں سے ہے“۔


    سلف و خلف کے فقہاء اور علمائے کرام اس بات پر متفق ہیں کہ اگر کسی قوم کے مذہبی تہواروں کی تعظیم اور تقریبات کا انعقاد شعوری طور پر کیا جائے تو یہ کفر ہے اور اس فعل سے انسان اپنے ایمان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے۔

    ((حَدَّثَنِی ثَابِتُ بْنُ الضَّحَّاکِ قَالَ نَذَرَ رَجُلٌ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللَّہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ یَنْحَرَ إِبِلًا بِبُوَانَۃَ فَأَتَی النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنِّی نَذَرْتُ أَنْ أَنْحَرَ إِبِلًا بِبُوَانَۃَ فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ہَلْ کَانَ فِیہَا وَثَنٌ مِنْ أَوْثَانِ الْجَاہِلِیَّۃِ یُعْبَدُ قَالُوا لَا قَالَ ہَلْ کَانَ فِیہَا عِیدٌ مِنْ أَعْیَادِہِمْ قَالُوا لَا قَالَ رَسُولُ اللَّہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَوْفِ بِنَذْرِکَ فَإِنَّہُ لَا وَفَاء َ لِنَذْرٍ فِی مَعْصِیَۃِ اللَّہِ وَلَا فِیمَا لَا یَمْلِکُ ابْنُ آدَمَ)) (سنن ابی داود،ج:۹،ص:۱۴۰رقم:۲۸۸۱)

    حضرت ثابت بن ضحاک سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں ایک شخص نے یہ نذر مانی کہ وہ مقام بوانہ میں ایک اونٹ ذبح کرے گا۔ وہ شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا یا رسول اللہ! میں نے بوانہ میں ایک اونٹ ذبح کرنے کی نذر مانی ہے۔ آپ نے صحابہ کرام سے پوچھا کہ کیا بوانہ میں زمانہ جاہلیت کے بتوں میں سے کوئی بت تھا جس کی وہاں پوجا کی جاتی تھی؟ صحابہ نے عرض کیا نہیں پھر آپ نے پوچھا کیا وہاں کفار کا کوئی میلہ لگتا تھا؟ عرض کیا نہیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس شخص کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا کہ تو اپنی نذر پوری کر کیونکہ گناہ میں نذر کا پورا کرنا جائز نہیں ہے اور اس چیز میں نذر لازم نہیں آتی جس میں انسان کا کوئی اختیار نہ ہو“۔

    اس حدیث کی روشنی میں امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ:

    ”جب جاہلی میلوں اور عبادت گاہوں پر کسی عقیدت مندانہ حاضری کو منع کردیا گیا تو خود جاہلی عیدوں میں شرکت بدرجہ اولی ممنوع ہوگئی“۔

    امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ مزید فرماتے ہیں کہ سورہ الفرقان کی آیت نمبر 72
    ،

    {وَالَّذِیْنَ لَا یَشْہَدُوْنَ الزُّوْر}

    ”رحمان کے بندے جھوٹ پر گواہ نہیں ہوتے“۔



    کی تفسیرمیں ”الزور“ کو بعض تابعین نے غیر مسلموں کی مذہبی تقریبات کو مراد لیا ہے۔

    امام محمد بن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

    ”الزور سے مراد عیسائیوں کی عید شعانین مراد ہے“۔

    امام مجاہد رحمہ اللہ اور ربیع بن انس رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

    (ھواعیادالمشرکین)

    ”یہ مشرکوں کی عید کو کہتے ہیں“۔

    قاضی ابو یعلی اور امام ضحاک رحمہمااللہ سے بھی یہی رائے منقول ہے۔ امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ اس پر کلام کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ:

    ”جب اللہ تعالی نے کفار کی عیدوں میں تماش بینی اور حاضری منع کردی تو عملا انہیں منانا کہاں جائز ہوسکتا ہے“۔

    امام عطا بن یسار رحمہ اللہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا یہ ارشاد نقل کرتے ہیں کہ:


    ایاکم ورطانة الاعاجم وان تدخلواعلی المشرکین یوم عیدھم فی کنائسھم“

    ”نہ مشرکین کی زبان بولو اور نہ ان کی عید کے دن ان کی عبادت گاہوں میں جاؤ“۔


    فقہاء مالکی سے یہ قول بھی منقول ہے:

    ”جو مشرکین کے کسی تہوار میں خربوزے کو خاص طرح سے کاٹتا ہے (جیسے آجکل کرسمس کا کیک) تو گویا وہ خنزیر ذبح کرتا ہے“۔

    امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے منقول یہ ارشاد بھی نقل کرتے ہیں کہ:

    اجتنبوا اعداء اللہ فی عیدھم

    ”اللہ کے دشمنوں سے ان کی عیدمیں بچو“۔

    حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:

    (من بنی بارض المشرکین وصنع ینروزھم ومھرجانھم وتشبہ بھم حتی یموت،حشر معھم یوم القیامۃ)

    ”جو مشرکین کے درمیان رہتا ہے اور ان کی عید نوروز اور تہوار مناتا ہے اور ان کی صورت اختیار کرتا ہے اور اسی حال میں مرجاتا ہے تو قیامت کے دن ان ہی کے ساتھ اٹھایا جائے گا“۔

    (امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی کتاب ”اقتضاء الصراط المستقیم“ کے اردو ترجمے ”اسلام اور غیر اسلامی تہذیب“ سے اقتباس، پسند فرمودہ سید ابوالحسن علی ندوی رحمہ اللہ)
    Last edited by Mohammad Sajid; 24-12-2012 at 07:08 PM.

  9. #9
    Join Date
    May 2010
    Location
    Karachi
    Age
    29
    Posts
    25,472
    Mentioned
    11 Post(s)
    Tagged
    6815 Thread(s)
    Rep Power
    21474876

    Default Re: رب کائنات کی شان میں عظیم گستاخی

    Walaikum Asalam
    bhut Umdah Post
    mujehy waqi main yeh pata nahi tha
    JAZAKALLAH......
    tumblr na75iuW2tl1rkm3u0o1 500 - رب کائنات کی شان میں عظیم گستاخی

    Hum kya hain

    Hmari Muhabatayn kya hain
    kya chahtay hain
    kya patay hain..

    -Umera Ahmad (Peer-e-Kamil)


  10. #10
    Join Date
    Apr 2012
    Location
    Karachi/Lahore Pakistan
    Posts
    12,439
    Mentioned
    34 Post(s)
    Tagged
    9180 Thread(s)
    Rep Power
    249133

    Default Re: رب کائنات کی شان میں عظیم گستاخی

    Walaikumusalam

    Jazak ALLAh khair

Page 1 of 3 123 LastLast

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •