سکندری اور قلندری

ایک مرتبہ علامہ اقبال باہر بیٹھے تھے کہ ایک فقیر تہبند باندھے ہاتھ میں بڑی سی لٹھ لیے نمودار ہوا اور آتے ہی علامہ اقبال کی ٹانگیں دبانے لگا۔ علامہ اقبال کچھ دیر خاموشی سے پائوں دبواتے رہے پھر فرمایا ’’کیسے آنا ہوا؟‘‘ فقیر نے جواب دیا ’’میں اپنے پیر کے پاس گیا تھا۔ اُنھوں نے فرمایا ہے کہ ڈاکٹر اقبال کو تمھارے علاقے کا قلندر مقرر کیا گیا ہے۔‘‘ علامہ اقبال نے کہا ’’لیکن مجھے تو اس منصبِ قلندری کے عطا کیے جانے کی ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ملی۔‘‘ فقیر نے علامہ کی اس بات کو قلندری کے کوچے کی کوئی رمز جانا اور بیٹھا پائوں دباتا رہا۔
اتنے میں چوہدری Ù…Ø+مد Ø+سین تشریف Ù„Û’ آئے اور آتے ہی سر سکندر Ø+یات سے متعلق کوئی بات کہنا چاہتے تھے کہ علامہ اقبال Ù†Û’ ٹوکا اور کہا ’’چوہدری صاØ+ب اس سکندری Ú©Ùˆ رہنے دیجیے آج تو یہاں قلندری Ú©ÛŒ باتیں ہو رہی ہیں۔‘