buhat khub
رزم گاہِ عشق میں یوں کوئی گھائل جائے گا
اب کے صف آرائی میں سر کی جگہ دل جائے گا
ہم کو تو رُکنا پڑے گا اِک مسافر کے لیئے
اے سمندر! اب ترے ہمراہ ساحل جائے گا
آگ تیرے عشق کی کُندن بنا دے گی ہمیں
ایک دن ہم کو سُلگنے کا صلہ مل جائے گا
اے ظفر تُو دل کی نے رنگی پہ افسردہ نہ ہو
اب بہاریں آئیں تو یہ پھول بھی کھِل جائے گا
صابر ظفر
تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا