Results 1 to 2 of 2

Thread: میں مدت بعد آیا تھا

  1. #1
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,585
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Rep Power
    21474865

    Default میں مدت بعد آیا تھا

    میں مدت بعد آیا تھا

    مرے گاوں میں میرے گھر کے دروازے پہ
    جو تالا لگا تھا
    گلی کی گرد سے مرجھا گیا تھا
    مکاں کے باہری دیوار کی کچھ جالیوں میں
    مکڑیوں نے گھر بنائے تھے
    اسی دیوار پہ بچے گھروں کو لوٹ کر جاتے ہوئے
    کچھ لکھ کے جاتے تھے
    میں اس تØ+ریر Ú©Ùˆ پانی سے اکثر دھو Ú©Û’ سوتا تھا
    کبھی کچھ پڑھ کے ہنستا تھا
    کبھی ناراض ہوتا تھا
    مگر وہ لفظ
    اب اک دوسرے میں اسطرØ+ پیوست ہیں جیسے
    لکیروں کا کوئی گچھا
    جہاں تک ہاتھ جاتا تھا انہیں معصوم بچوں کا
    وہاں کچھ اور لکھنے کے لیے دیوار پر
    کوئی جگہ نہ تھی
    وہی کمرے وہی نقشہ وہی ساماں
    جنہیں اب کے ہوا کے تیز جھونکوں میں
    چھپی کچھ گرد نے دھندلا دیا ہے
    کئی سالوں کی بارش نے
    ہر اک دیوار پر کچھ سیاہ رنگ کے بد نما سے داغ چھوڑے ہیں
    مکاں کی آخری دیوار سے جو سیڑھیاں ہیں
    چھت کو جاتی ہیں
    مگر ان سیڑھیوں پر
    اب گزشتہ سال کے طوفان نے
    گاوں کے بوڑھے پیڑ سے لا کر
    بہت سی ٹہنیوں اور گھونسلوں کی کرچیوں کو باندھ رکھا ہے
    مکاں کی اوپری منزل کو میں نے خود بنایا ہے
    وہاں بس ایک کمرہ ہے
    جہاں ہم گرمیوں کی بارشوں میں لیٹ جاتے تھے
    وگرنہ چھت پہ سوتے تھے
    میں جس کمرے میں سوتا تھا
    وہاں پر آج بھی بستر لگا ہے
    وہی تکیہ، وہی چادر، وہی سلوٹ
    جو میں نے آخری کروٹ لیے اس پر بنائی تھی
    وہی بادِ صبا کی قید بُو تھی
    کہ جس نے مدتوں پہلے مجھے آ کر جگایا تھا
    مرے مہمان خانے کے سبھی تکیے اسی ترتیب میں تھے
    مگر پردوں Ú©ÛŒ Ø+الت وہ نہیں تھی
    مسلسل دھوپ پڑنے سے دو رنگے ہو چکے تھے
    مرے بچپن کی یادیں اور ادھورے خواب سارے
    اب مرے آنگن کے کونوں میں چھپے
    Ú©Ú†Ú¾ اسطرØ+ سے دیکھتے ہیں آج
    وہ جیسے نہیں مانوس اب مجھ سے
    کہ جیسے Ø+سن Ú©ÛŒ مورت
    کسی اک اجنبی کو دیکھ کر چہرہ چھپاتی ہے
    مجھے کچھ یاد پڑتا ہے
    کہ میں نے ہجر سے پہلے
    مرے بھائی کے بستر کے تلے سکہ چھپایا تھا
    وہ سکہ آج بھی اس جا پڑا ہے ‬

  2. #2
    Join Date
    Feb 2009
    Location
    City Of Light
    Posts
    26,767
    Mentioned
    144 Post(s)
    Tagged
    10310 Thread(s)
    Rep Power
    21474878

    Default Re: میں مدت بعد آیا تھا




    3297731y763i7owcz zps9ed156a3 - میں مدت بعد آیا تھا

    MAY OUR COUNTRY PROGRESS IN EVERYWHERE AND IN EVERYTHING SO THAT THE WHOLE WORLD SHOULD HAVE PROUD ON US
    PAKISTAN ZINDABAD











Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •