فقیری ، بند مُٹھی کا جُگنو

"کاگا! ایک بات یاد رکھنا اور کبھی مَت بُھولنا، چُھپانا فقیری ہے اور اِظہار یا نُمائش کرنا بادشاہی۔ فقیر، بند مُٹھی میں جُگنو ہوتا ہے اور بادشاہ بھرے دربار میں جگمگاتاہوا، آنکھوں کو خیرہ کرتا ہوافانُوس۔۔۔
فانُوس Ú©Ùˆ بندے بناتے ہیں اور جَلاتے بُجھاتے ہیں جبکہ جُگنو Ú©ÛŒ ذات سمیت سارے اہتمام قُدرت کرتی ہے۔ اپنے فقر، ہُنر اور ظرف Ú©Ùˆ مُٹھی میں بند جُگنو Ú©ÛŒ مانند چُھپاؤگے تو اِس راہ پر Ø¢Ú¯Û’ بڑھوگے۔ جِس دِن تُم Ù†Û’ سونا بنا کر استعمال کرلیا، کسی Ú©Ùˆ دیکھ کر اُس کا Ø+یوان بتا دیا، کسی Ú©Û’ متعلق کوئی فیصلہ کردیا تو اُس دِن، اُس سَمے تُم بڑے امتØ+ان میں Ù¾Ú‘ جاؤگے۔۔۔ یہ بھی یاد رکھوکہ فقیر، موت سے زیادہ۔۔۔ اُس Ú©ÛŒ جانب سے اُترے ہوئے کسی اِمتØ+ان سے ڈرتا ہے۔۔۔ میرا خیال ہے، تُم میرا اِشارہ سمجھ گئے ہوگے۔"

پِِیا رنگ کالا از بابا Ù…Ø+مد ÛŒØ+یٰی خان
صفØ+ہ نمبر 78