تمھاری یاد کا موسم
جو ہر اک دکھ سے گہرا ہے
نہ جانے کتنی مدت سے
ہمارے من میں ٹھہرا ہے
مگر تم نے نہیں جانا ، مگر تم نے نہیں سوچا

تمھارے پیار کا موسم
جو ہر موسم سے پیارا ہے
میرے ان بےکراں لمحوں کا
وہ واحد سہارا ہے
مگر تم نے نہیں سوچا ، مگر تم نے نہیں سمجھا

تمھارے بعد کا موسم
اس کالی گھات جیسا ہے
نہ جیتی اور نہ اور نہ ہاری ہو
ایک ایسی مات جیسا ہے
مگر تم نے نہیں دیکھا ، مگر تم نے نہیں جانا