Results 1 to 2 of 2

Thread: تا دیر کڑی دھوپ میں یہ جسم جلے آج

  1. #1
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,585
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Rep Power
    21474865

    Default تا دیر کڑی دھوپ میں یہ جسم جلے آج

    تا دیر کڑی دھوپ میں یہ جسم جلے آج
    جی چاہ رہا ہے کہ یہ سورج نہ ڈھلے آج

    ایسا نہ ہو یہ کہہ کے دیئے لوگ بجھا دیں
    یہ رات نہ مِل پائے گی سورج سے گلے آج

    وہ جس کو بہت زعم ہے اعصاب پہ اپنے
    دوچار قدم میری رفاقت میں چلے آج

    خلقت جسے سُننے کیلئے بیٹھی ہے کب سے
    وہ بات چھڑے بزم میں وہ ذکر چلے آج

    آیا ہے نہ آئے گا پلٹ کر کوئی لمحہ
    آنکھوں کو ملَے چاہے کوئی بات ملَے آج

    اک اجنبی رستے کا سفر پیشِ نظر ہے
    اے راز رگوں میں نہ کوئی وہم پلے آج

  2. #2
    Join Date
    Apr 2012
    Location
    Karachi/Lahore Pakistan
    Posts
    12,439
    Mentioned
    34 Post(s)
    Tagged
    9180 Thread(s)
    Rep Power
    249133

    Default Re: تا دیر کڑی دھوپ میں یہ جسم جلے آج

    umdaaaaaa

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •